راولپنڈی(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرم ناک ہارس ٹریڈنگ ہوئی یہ سارا عمل ہمارے سیاسی طبقے کی اخلاقی پستی کو ظاہر کرتا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ایک بار پھر شرم ناک ہارس ٹریڈنگ دیکھی گئی، ارکان نے انتخابات میں ووٹ خریدے اور بیچے جس سے ہمارے سیاسی طبقے کی اخلاقی پستی ظاہر ہوتی ہے، کس مغربی جمہوریت میں ایسی خرید و فروخت ہوتی ہے؟ اسی لیے پی ٹی آئی نے براہ راست یا پارٹی بنیاد پر انتخابات کا فارمیٹ پیش کیا تھا۔ہمیں تانگہ پارٹی کہنے والے آج ہماری جماعت میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔قبل ازیں راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان کے دوران ایک وقت ایسا بھی تھا جب مسلم لیگ کو ایک ہی سیٹ ملی تھی لیکن اس وقت قائدِاعظم محمدعلی جناح نے کہا تھا کہ میری جماعت ایک تحریک ہے۔ قائداعظم کے پاس ایک نظریہ تھا جس کے لئے وہ حضور? کی تعلیمات کے مطابق تبلیغ کر رہے تھے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جو تحریک انصاف کو تانگہ پارٹی کہتے تھے لیکن آج وہی لوگ ہماری پارٹی میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں، ہم نے کسی کے برا بھلا کہنے کی فکر کئے بغیر آگے دیکھا اور بڑھتے گئے، آج ہماری جماعت کو بنے ہوئے 22 سال ہوگئے اور اس بار ہم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، کرپشن اورلاقانونیت کے خلاف فیصلہ کن معرکے کا وقت آن پہنچا ہے، 2018 تبدیلی کا سال ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

