جنیوا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ نے شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے کہا کہ شام کے شہر غوطہ میں بشار الاسد حکومت کی بمباری جنگی جرائم ہے جس پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زید رعد الحسین نے کہا کہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والے ملزمان سن لیں کہ ان کی شناخت کی جارہی ہے اور مستقبل میں ان پر مقدمہ چلانے کے لیے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں، جنگی بندی کی قرارداد پر اتفاق رائے کے باوجود مشرقی غوطہ میں عام شہریوں پر مسلسل بمباری اور گولہ باری کی جارہی ہے، ہم ساری صورت حال کا مشاہدہ کررہے ہیں جو نہ صرف جنگی جرائم بلکہ انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آتی ہے، شہریوں کو سرنڈر کرنے یا موت میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔گزشتہ دو ہفتوں سے غوطہ میں جاری شامی اور روسی افواج کی بمباری میں 650 سے زائد شہری جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ ماہ شام میں ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کی قراداد بھی منظور کی تھی لیکن شامی اور روسی حکومتوں نے اقوام متحدہ کی دھجیاں اڑا دیں اور قرارداد منظور ہونے کے تھوڑی ہی دیر بعد دوبارہ بمباری کی گئی جس کا سلسلہ وقفے وقفے سے مسلسل جاری ہے۔غوطہ میں ہزاروں شہری بیمار اور زخمی ہیں جو طبی امداد کے منتظر ہیں لیکن شامی حکومت کی مسلسل بمباری کی وجہ سے امدادی تنظیموں کے لیے شہر میں داخل ہونا ناممکن ہوگیا ہے۔ 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں ترجیحی بنیاد پر علاقے سے انخلا اور فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ شامی فوج نے غوطہ می پمفلٹ بھی گرائے ہیں جن میں شہریوں کو سرنڈر کرنے یا موت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

