میڈرڈ(ویب ڈیسک) سپین میں ایک 11سالہ لڑکی نے بچے کو جنم دے دیا ہے اور اس بچے کا باپ کون ہے؟ یہ جان کر آپ بھی کہیں گے کہ قیامت قریب آ گئی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے کا باپ اس بچی ہی کا 14سالہ بھائی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی نے سپین کے شہر مورشیا کے ورجن ڈی لا اریگزاکا ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ اسے پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ درد پیٹ کا نہیں بلکہ دردِ زہ ہے اور اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہونے والی ہے۔بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں قطعاً علم نہیں ہوا کہ ان کی بیٹی حاملہ ہو چکی ہے۔ انہیں اس کا علم بچے کی پیدائش سے ایک دن پہلے ہوا جب بچی نے درد کی شکایت کی اور وہ اسے ہسپتال لے کر گئے۔ والدین نے ہی اس بچے کا ذمہ دار اپنے بیٹے کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کے بیٹے نے ہی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہو گا۔ پولیس کے مطابق بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جا رہا ہے جس سے اس کے والد کا حتمی تعین ہو گا، تاہم اگر بچی کا بھائی مجرم واقع ہوا تو اسے سزا نہیں مل سکے گی کیونکہ سپین کے قانون میں اتنے کم عمر ملزم کو سزا نہیں ہو سکتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

