اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ جج جسٹس عظمت سعید شیخ نے پانامہ فیصلے پر میڈیا اور عوام کی طرف سے کی جانیوالی بحث کو ناقص معلومات پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بنچ کے رکن جسٹس عظمت سعید شیخ نے پانامہ فیصلے کے معاملے کو میڈیا اور عوام کی طرف سے بحث کا حصہ بنائے جانے اور باتوں پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناقص معلومات پر مبنی اور گمراہ کن قراردیدیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ 40 صفحات پر مبنی اضافی نوٹ میں لکھا کہ مشاہدہ کیا گیا کہ کہ پانامہ کے معاملے نے کسی کی بھی توقعات کے سے زائد میڈیا اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہر شام میڈیا پر قانون نکتوں کو زیر بحث لانا اور فیصلے سے متعلق غلط پیشگوئیاں ہوتی رہی ہیں اور جو بھی رائے کا اظہار کیا جاتا رہا ہے بد قسمتی سے وہ حقائق کے بالکل برعکس ہیں اور عوام اور میڈیا پر ہونے والی ایسی تمام افواہوں اور غلط باتوں کو روکنے کی ضرورت ہے“۔ جسٹس عظمت کی طرف سے اس بات کا بھی اظہار کیا گیا کہ ”آزادی اظہار اور کا حق اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین آرٹیکل 19 کے تحت ہر کسی کو دیتا ہے اور 1973ءکے اس قانون کے تحت یہ عدالت بھی اس قانون کو مانتی ہے اور عملدرآمد پر یقین رکھتی ہے“،کھلی کچہری ہمارے قانونی نظام کی روح ہے اور عدالت میں جاری سماعت کے بارے باتیں کرنا اور مختلف آرائ کا اظہار کرناکھلی کچہری کی سوچ کی نفی کرتی ہے،ساری تنقید کو کو مد نظر رکھتے ہوئے تھوڑی سی تنقید بھی ادارے کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے“۔انہوں نے کہا کہ مضبوط جذبات کا اظہار دونوں اطراف سے کیا جاتا رہا ہے لیکن”یہ عدالت کسی کو بھی اپنے اوپر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دے سکتی اور اپنے حلف کی پاسداری کرتی رہیں گے“۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے مزید کہا کہ ”چاہے فیصلوں کو مقبولیت نہ ملے اور پسند نہ کیا جائے مگر تمام مقدموں کا فیصلہ بغیر کسی ڈر اور کسی کو بھی فیور دینے کیلئے نہیں دیا جاتا“۔’بدقسمتی سے جو باتیں کی جارہی ہیں وہ اور رائے کا اظہار کیا جارہا ہے وہ حقائق کے برعکس ہے،بدقسمتی سے اکثر اوقات عدالت میں کی گئی قانونی باتوں کو لوگوں کی طرف ناقص اور کم علمی کے باعث عوام میں مختلف متن اور پیرائے میں ڈسکس کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہ ضروری بن گیا ہے کہ ایسی باتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے واضح طور پر بتا دیا جائے تاکہ کسی کو مغالطہ لگنے کا خدشہ نہ رہے“۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

