کلکتہ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میںسسرالیوں کی جہیز کی ڈیمانڈ پوری نہ کرنے پر خاوند نے اپنے گھر والوں سے مل کر خاتون کا گردہ فروخت کردیا ، پولیس نے 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کلکتہ کی رہائشی رتہ سرکار نے پولیس تھانے میں ایک درخواست درج کرائی ہے ، جس میں خاتون کا کہنا تھا کہ 2سال قبل اسے پیٹ میں تکلیف ہوئی ، اس کا خاوند بسوجیت اسے کلکتہ کے ایک نجی کلینک پر لے گیا ، جہاں اس نے ڈاکٹروں سے ساز باز کرکے میرا گردہ 2لاکھ روپے میں فروخت کردیا۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے اپنڈیکس کا آپریشن ہوگا اور صحت مند ہو جاﺅ گی مگر اس آپریشن کے بعد بھی میری صحت میں بہتری نہیں آئی۔ آپریشن کے بعد میرے شوہر نے مجھے دھمکی دی کہ اگر شہر میں کسی سے بھی میں نے اس سرجری کا تذکرہ کیا تو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ رتہ سرکار نے پولیس کا مزید بتایا کہ اس کی شادی کے بعد سے اس کے سسرالی روزانہ اس کو جہیز کم لانے پر طعنے دیتے تھے اور میرے گھر والوں سے جہیز کی ڈیمانڈ کرتے تھے ، جب میرے والدین جہیز دینے میں ناکام رہے تو انہوں نے میرا گردہ ہی فروخت کردیا۔ خاتون کی درخواست کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر اور دیور کا حراست میں لے لیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

