تہران (ویب ڈیسک) ایران میں سرکاری ٹی وی نے اپنے ایک سماجی پروگرام میں خاتون مہمان کی جانب سے کی جانے والی گفتگو پر معذرت پیش کی ہے۔ خاندانی امور کی ماہر خاتون نے ازدواجی تعلقات کی اصلاح پر روشنی ڈالتے ہوئے بیویوں کو نصیحت کی تھی کہ وہ گرم پانی سے اپنے شوہروں کے پاﺅں کو دھوئیں اور پھر ان کے پاں کو بوسہ دیں۔ مہمان خاتون کی اس بات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ "مذہبی خاتون شخصیت” نے یزد صوبے کے ٹیلی وڑن پر پروگرام کے دوران خواتین کو نصیحت کی کہ "وہ برتن میں دودھ اور گلاب لے کر اس سے اپنے شوہروں کے پاﺅں کو دھوئیں ، ان کا مساج کریں اور پھر دونوں پاﺅں کو بوسہ دیں۔ اس عمل سے ازدواجی تعلق مضبوط کرنے اور دل میں گھر کرنے کے حوالے سے بہت فائدہ ہو گا”۔خاتون کا مزید کہنا تھا کہ "ایسا کرنے کے بعد آپ تقریبا ایک ماہ تک محبّت کے مظہر اور تناﺅ میں کمی ملاحظہ کریں گی اور مسائل بھی آپ سے دور رہیں گے”۔خاتون مہمان کے مطابق "یہاں تک کہ اگر کسی کا شوہر منشیات کا عادی بھی ہے تو وہ اس عمل کو کرے اور پھر اپنی زندگی میں ہی معجزہ دیکھ لے”۔پروگرام نشر ہونے کے بعد شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ردود عمل سامنے آئے۔ اس مہم نے سرکاری ٹی وی کو سرکاری طور پر معذرت پیش کرنے پر مجبور کر دیا۔ ٹی وی انتظامیہ نے ایک بیان میں شہریوں سے وعدہ کیا ہے کہ آئندہ سماجی امور کے پروگراموں کو پیش کرتے ہوئے اس کے مواد کا خاص خیال رکھا جائے گا تا کہ خواتین کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

