کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں انتظار کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 15 روز بعد بالآخر میڈیا کو مل گئی، اہلکاروں نے گاڑی کو گھیر کر روکا اور پھر جانے کی اجازت دی، کار چلتے ہی گولیاں برسا دی گئیں۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق واقعے کے 15 روز بعد مقتول کے والد سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر لے آئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیفنس کی ایک روڈ کراسنگ پر انتظار کی سفید رنگ کی کار جیسے ہی رکی سیاہ رنگ کی ایک کار اس کے سامنے آ گئی۔ اسی دوران پیچھے سے تیزی سے موٹر سائیکل سوار سادہ کپٹروں میں ملبوس 2 اہلکار آئے۔جیکٹ پہنے ایک اہلکار موٹر سائیکل سے نیچے اتر کر کار میں جھانکا۔ اسی دوران ایک اور سیاہ رنگ کی کار انتظار کی کار کے برابر میں آ کر رکی جس میں بیٹھے شخص نے پہلے اہلکار کو اشارہ کیا اور پھر انتظار کو جانے کا اشارہ کیا۔اسی دوران سامنے سے ایک اور موٹر سائیکل آ کر رکی۔ اشارہ ملنے کے بعد انتظار نے اپنی کار موڑنے کے لئے تھوڑی سی ریورس کی اور آہستہ آہستہ موڑ کاٹتے ہوئے کار کی رفتار بڑھائی۔انتظار کی کار کے سامنے سے ایک اہلکار گزرا اور جیسے ہی انتظار کی کار نے موڑ کاٹا، پیچھے سے سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 اہلکاروں نے فائرنگ شروع کر دی۔انتظار کی کار کے پیچھے سفید رنگ کی ایک اور کار کو دیکھا جا سکتا ہے۔ انتظار کی کار کیمرے سے غائب ہونے کے بعد دو موٹر سائیکل اور کار میں سوار اہلکاروں کو بھی جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دستیاب سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس سے آگے کے مناظر موجود نہیں جن میں کیس سے متعلق اہم ترین شواہد ہو سکتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

