اسلام آباد( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2017ءکا سال وحشت ناک اور خوفناک ہو گا، ڈر ہے کہیں اسمبلی کے باہر چھریاں اور گولیاں نہ چل جائیں۔یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیدہے 10 سے15 روز میں پانامہ کا فیصلہ آ جائے گا، ‘ اگر پانامہ لیکس پر کمیشن بنا تو کمیشن میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بہن بیٹی کو گالی دیں گے تو وہ مکا ہی مارے گا،مجھے تو ڈر ہے کہیں اسمبلی کے باہر چھریاں اور گولیاں نہ چل جائیں۔ انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ فوجی عدالتوں پر نواز شریف اور آصف علی زرداری کا موقف ایک ہی ہے۔
Trending
- روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
- سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
- چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
- پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
- پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
- انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
- پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
- پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے

