واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر عورتوں سے ناجائز مراسم اب کوئی سربستہ راز نہیں رہے ہیں اور آئے دن ان کے کسی نا کسی عورت سے مراسم کی چسکے دار اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔اب کے ”فائر اور فیوری“ ( آتش اور غیظ) کے مصنف مائیکل وولف نے ایک نیا انکشاف کیا ہے۔مائیکل وولف نے ایک ٹیلی ویڑن پروگرام کے دوران میں صدر ٹرمپ کے ان نئے مراسم کا ذکر کیا ہے لیکن دوسرے فریق یعنی ان کی متاثرہ عورت یا معشوقہ کا نام نہیں لیا ہے کہ وہ کون ” خوش نصیب“ ہے جس کو ”شہ کی مصاحبت“ کا شرف حاصل ہوا ہے جس کے بعد آن لائن ایک نئی بحث اور قیا س آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔مسٹر وولف یہ درفنطنی چھوڑنے کے بعد یہ کہہ کر اپنا دامن بچا لے گئے ہیں کہ صدر ٹرمپ کے کسی اہم عورت سے تعلقات ہیں لیکن ان کے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے لیکن ان کا اشارہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکّی ہیلی کی جانب تھا۔انھوں نے اپنی کتاب میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مختلف عورتوں کے بارے میں جملے بازیوں کو نقل کیا ہے۔ان میں ان کی ایک خاتون ترجمان ہوپ ہِکس بھی شامل ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

