اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ)وزارت داخلہ نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کو گرفتار کر نے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی۔ ضلعی انتظامیہ نے ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مقدمات اور عدالتی کارروائی کی رپورٹ مرتب کرلی۔ طاہرالقادری کے خلاف پانچ مقدمات درج ہیں جبکہ ان کے دائمی وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں اور خصوصی عدالت ان کی جائیداد بھی قرق کرنے کے احکامات جاری کرچکی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی اور ریاست کی علامت ادارے پارلیمنٹ ہاوس پر حملوں کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزم علامہ طاہر القادری کی گرفتاری کے حوالے سے وزارت داخلہ میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے سر جوڑ لئے ہیں اور آئندہ چند روز میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کے پاکستان میں بینک اکاو¿نٹ اور شناختی کارڈ کو بھی بلاک کر دیا جائے گا۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جلد اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد طاہر القادری کا نام ای سی ایل ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے اسلام آباد کی انسداددہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو اور سرکاری ٹیم ،پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی قرقی کا حکم دے رکھا تھا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہو گئے لیکن علامہ طاہر القادری کی جانب سے روایتی ہٹ دھرمی کا استعمال کرتے ہوئے عدالت کے روبور پیش ہونے سے گریز کیا جارہا ہے دوسری طرف وفاقی پولیس بھی علامہ طاہر القادری کی پاکستان میں پراپرٹی اور اثاثہ جات کی تصدیق شدہ تفصیلات عدالت میں جمع کروانے میں ناکام نظر آرہی ہیں گزشتہ سماعت پر بھی پولیس کو بتایا گیا کہ لاہور سے ابھی تک علامہ طاہر القادری کی جائیدادکی تصدیق شدہ تفصیلات موصول نہیں ہوئی۔طاہر القادری کی گرفتاری اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے کے حوالے سے آن لائن کے رابطے پر ترجمان وزارت داخلہ یاسر شکیل کی جانب سے بات کرنے سے گریز کیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

