Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے: طاہرالقادری

By adminدسمبر 10, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
tahir ul qadri
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور (آن لائن، آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر 5رکنی وفد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ادارہ منہاج القران پہنچا جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے مذاکرات کے بعد اُن کے موقف کی مکمل ائید کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف پہلے سے واضح ہے آج تجدید کے لئے آئیں ہیں ، وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، مرکزی رہنماءاعجازاحمدچوہدری ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید شامل تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری جدوجہد ہمیشہ پُرامن رہی لیکن حکومت نے تشدد کا سہارا لیا، ماڈل ٹاﺅن رپورٹ کے بعد کوئی ابہام نہیں رہاہے ، شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ فوری استعفیٰ دیں، ذمہ داروں کا عہدوں پر برقرار رہناانصاف کے منافی ہے ، طاہرالقادری کے تین نکاتی ایجنڈے کی مکمل تائید کرتے ہیں ،طاہر القادری کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ درست ہے ، چیئرمین عمران خان نے طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیاہے ، طاہر القادری جو بھی لائحہ عمل مرتب کریںگے تحریک انصاف ساتھ دے گی، انصاف کا حصول طاہر القادری کا حق ہے ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے کنٹینر کومنفی اندازمیںدیکھا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کیاجا رہا ہے ،مجھے کیوں نکالا کے لئے بھی کنٹینر نکالا گیا تو پھر یہ منفی نہیں رہا ؟، جہانگیرخان ترین نے کہاکہ طاہر القادر ی جوبھی قدم اٹھائیںگے ان کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت نے نجفی رپورٹ چھپانے کی ہرممکن کوشش کی ، طاہر القادر ی نے کہاکہ باقر نجفی رپورٹ نے شہبازشریف ، رانا ثناءاللہ کو ذمہ دارٹھہرایا ، وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ فوری مستعفیٰ ہوں، اگر یہ مستعفیٰ نہ ہوئے تو کسی بھی حد تک جائیںگے ، پانامہ کیس کی طرز پر آزادانہ جے آئی ٹی بنائی جائے ، ماڈل ٹاﺅن میں بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادر ی نے تحریک انصاف کے وفد اور چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ زندہ سیاسی جماعتیں قاتلوں نہیں مقتولوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیںاگر قاتلوں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا گیا تو اس کا دوسرا مطلب قاتلوں کو مزید قتل کی اجازت دینا ہوگا انشاءاللہ پاکستان میں امن اور انصاف کا راج قائم ہو کر رہے گا ، قاتلوں کو ہر حال میں قصاص ادا کرنا ہوگا۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے ججز پرمشتمل جے آئی ٹی بنانے کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ فوری مستعفی ہوںاور خود کو قانون کے سامنے پیش کریں‘ سانحہ ماڈل ٹاﺅن آپریشن کا فیصلہ کرنے والے 125 بیورو کریٹس اور پولیس افسروں کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے‘ انشااللہ ہم انصاف لے کر رہیں گے اور اس کیلئے قانونی اورسیاسی جنگ لڑتے رہیں گے‘اب کےنےڈا جانے کا سوال ہی پےدا نہےں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لےں گے ۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہناتھا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں،رانا ثنااللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹان رپورٹ میں آ چکا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمے دارخود کو قانون کے حوالے کردیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمے داربے قصورہوئے توعدالت سے چھوٹ جائیں گے،مصطفی کمال کا کہناتھا کہ طاہرالقادری کی کوشش سے رپورٹ منظرعام پرآئی اورسچ سامنے آگیا۔ان کا کہناتھا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ کاواقعہ حادثہ تھا آج بھی یہی کہتاہوں۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.