اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کے بل کے معاملے کا حل سینیٹ اجلاس سے پہلے نکلنے کی امید ہے ، (ن)لیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے،حکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی پیغام گیا ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ حالیہ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے انہوں نے کہا بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا،حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں بھی اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔خورشید شاہ نے حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا معاملے پرکہا کہ سینیٹ کااجلاس دوبارہ ہونے سے پہلے حل نکلنے کی امید ہے۔خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جن کو اپنا سمجھتی تھی وہی انکے سامنے کھڑے ہوئے ، دھرنے سے دنیا میں منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال سے پریشان ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

