ماسکو(وےب ڈےسک)روس کے ایک نوجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیدائش سے پہلے مریخ پر رہتا تھا اور زمین پر اس کا دوسرا جنم ہے۔20 سالہ روسی لڑکے بورسکا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مریخ کا رہائشی ہے جب کہ خلاءکے حوالے سے لڑکے کے پاس بے تحاشا معلومات نے سائنسدانوں کو حیران کردیا ہے، بورسکا کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیدائش کے چند ہی مہینے بعد بولنا شروع کردیا تھا جب کہ ان کا بیٹا خلائی مخلوق کی تہذیبوں کے بارے میں حیران کن معلومات بھی جانتا تھا جو انہوں نے اس کو کبھی نہیں بتائی جس پر وہ حیران تھے۔بورسکا کے والدین کا کہنا تھا کہ 2 سال کی عمر میں لکھنے، پڑھنے اور تصاویر بناکر ڈاکٹرز کو بھی حیران کردیا تھا جب کہ بورسکا کا کہنا ہے کہ ماضی بعید میں مریخ ایٹمی دھماکے سے تباہ ہوگیا تھا جب کہ مریخ پر رہنے والی خلائی مخلوق تقریباً 7 فٹ لمبی ہیں اور مریخ کی زمین کے نیچے رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہاں لوگ کاربن ڈائی اکسائڈ میں سانس لیتے ہیں۔روسی لڑکا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگ لافانی ہیں اور 35 سال کے بعد ان کی عمر بڑھنے کا عمل ختم ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ وہ ٹیکنالوجی میں بھی سب سے اگے ہیں اور ستاروں کے درمیان سفر بھی کرتے ہیں اور کئی بار خلائی جہاز میں زمین پر بھی ایا تھا۔ بورسکا نے مزید بتایا کہ اہرام مصر میں زمین کے حوالے سے بہت سے اہم راز دفن ہیں جب کہ انسانی زندگی تبدیل ہوجائے گی اگر ابوالہول کو کھولا جائے، اس کو کھولنے کا طریقہ ابوالہول کے کان کے پیچھے ہے جو مجھے یاد نہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

