Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف سپریم جوڈیشنل کونسل کی کاروائی روکنے کی استدعا مسترد

By adminنومبر 7, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(ویب ڈسک)سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔واضح رہے کہ پانچ رکنی لاجر بینچ میں جسٹس گلزار احمد، شیخ عظمت سعید، دوست محمد خان، اعجازالحسن اور سجاد علی شاہ شامل ہیں۔سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ٹکڑوں کے بجائے مقدمے کو مکمل سننا چاہتے ہیں، یہ کوئی ایسا مقدمہ نہیں جس میں حکم امتناعی دے کر مقدمے کو دفن کردیا جائے۔جسٹس عظمت سعید شیخ کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد مقدمہ ہے، اس میں قانون کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے، ہم آزاد عدلیہ ہیں، ہم مقدمے کو لٹکانے کے بجائے جلد سن کر فیصلہ دینا چاہتے ہیں۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ افتخار چوہدری کے مقدمے میں بھی قانون طے نہیں ہوا تھا، یاد رکھیں کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس کا نمبر بھی 29 ہے۔واضح رہے کہ پاناما اور تحریک انصاف کی درخواست کا نمبر بھی 29 تھا۔جسٹس عظمت کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بطور ادارہ ضروری ہے کہ ہم کیس کا فیصلہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ جب نائب قاصد کے خلاف انکوائری ہو تو آرٹیکل 10 اے کا نفاذ ہوتا ہے، نائب قاصد اورجج کے خلاف ایک ہی قانون کے تحت کارروائی ہو گی۔سماعت کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔اس موقع پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اس مقدمے میں ایک سو ایک سوالات ایسے ہیں جن کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے، ہمارے اشارے کو سمجھیں، حکم امتناعی کی ضرورت نہیں۔اس موقع پر عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے سپریم جوڈیشل کونسل(اسی جے سی) میں زیرالتوا ریفرنسز کے حوالے سے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا تھا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ان کے مقدمے کا دفاع سینئر وکیل مخدوم علی خان کر رہے ہیں۔اس سے قبل 2 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ بینچ کے دو ججوں نے اس معاملے کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کو بھیجتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی.اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے بینچ نے نوٹس کیا کہ درخواست گزار جج کو کچھ تحفظات ہیں جس پر انہوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کے 2005 کے انکوائری کے طریقہ کار (رول 13 کی شق 1) کے مطابق اسے سپریم کورٹ بھیج دیا، ساتھ ہی بینچ نے حکم دیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت نہ کی جائے۔اس سے قبل 15 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی کو اختیارات کے غلط استعمال پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹٰی کے کچھ سابق ملازمین کی جانب سے شکایت تھی کہ جسٹس شوکت صدیقی نے مبینہ طور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔درخواست میں جسٹس شوکت صدیقی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ جب تک یہ درخواست زیر التوا ہے سپریم جوڈیشل کونسل کی سماعت کو معطل کیا جائے۔پٹیشن میں سپریم جوڈیشل کونسل کے 2005 کے انکوائری کے طریقہ کار کے پیرا گراف 13 کے مطابق ان کیمرا سماعت کو آئین کے آرٹیکل 4، 10 اے،18 اور 25 کے خلاف قرار دیا، کیونکہ اس سے ٹرائل فیس کرنے والے کی زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔پٹیشن میں زور دیا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے اسے سمجھنے میں غلطی کی اور اس سے ادارے کی حرمت اور درخواست گزار کے وقار پر اثرات مرتب ہوں گے، ان کے معاملات پر کونسل کی جانب سے تفتیش کی گئی جس میں ان کیمرا سماعت بھی متوقع تھی۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.