نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چرچ میں مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور کو بھی مار دیا گیا ہے۔ فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے فرسٹ بپٹسٹ چرچ میں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کی زد میں آ کر 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، چرچ سان انتونیو سے 35 میل کے فاصلے پر ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی صبح 11 بجے چرچ میں مذہبی رسومات کی جا رہی تھیں کہ اس دوران تقریباً 11 بج کر 30 منٹ پر ایک مشتبہ شخص چرچ میں گھس آیا اور اس نے ہجوم پر فائرنگ کر دی جس سے کئی افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے کی فوری بعد ہیلی کاپٹرز اور ایمرجنسی گاڑیاں جائے وقوع پر پنچ گئیں اور واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو چرچ سے ہسپتال منتقل کیا، فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور کو بھی مار دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

