ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کھرب پتی شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے، 4 وزرا اور درجنوں سابق وزرا گرفتارکرلئے ہیں تاہم حکومتی سطح پر ابھی تک گرفتار کئے گئے تمام افراد کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔سعودی حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف کمیٹی کے ممبران میں چیئرمین مانیٹرنگ کمیشن، چیئرمین نیشنل اینٹی کرپشن اتھارٹی، جنرل آڈٹ بیورو کے سربراہ، اٹارنی جنرل اور ریاستی سیکیورٹی کے سربراہ شامل ہیں۔احتساب کمیٹی نے 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب اور کرونا وائرس کی تحقیقات پر فائلیں کھول دی ہیں اورمبینہ ہیرا پھیری کے خلاف بھرپور ایکشن شروع کردیا ہے۔ احتساب کمیٹی چند گھنٹے پہلے ہی تشکیل دی گئی تھی جس نے بنتے ہی ایکشن شروع کردیا گیا۔احتساب کے تحت گرفتاریاں تو ایک طرف، سعودی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں بھی ہوئی ہیں۔ سعودی نیشنل گارڈ کے سربراہ شہزادہ متاب بن عبداللہ، وزیر معیشت عدیل فقیح اور نیوی کے کمانڈر عبداللہ سلطان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، شہزادہ خالد بن عبدالعزیز کو سعودی نیشنل گارڈزجبکہ محمد بن مزیاد کو معیشت کی وزارت سونپی گئی ہے اورسعودی نیوی کی کمان فہد الغفلی کے سپرد کردی گئی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

