ریاض (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر آج کل ایک ایسی سعودی خاتون کے چرچے ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے پر نہ صرف مبارک باد دی ، بلکہ شادی کے سارے اخراجات بھی برداشت کیے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون، جو ایک گاؤں کے اسکول میں ہیڈمسٹریس ہیں، نے اپنے شوہر کو دوسری شادی پر واٹس ایپ پیغام کے ذریعے مبارک باد دی۔مذکورہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون کے شوہر سلیمان ناصر البولاوے نے بتایا کہ ان کی پہلی بیوی اور ان کے اہلخانہ نے ان کی دوسری اہلیہ کو شادی پر مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پہلی بیوی ایک بہترین شریک حیات اور ماں ہیں۔انہوں نے بتایا، ‘اگرچہ ان کی ملازمت بہت وقت طلب ہے، لیکن وہ خود ہر چیز کا خیال رکھتی ہیں اور کسی گھریلو ملازم کی مدد حاصل نہیں کرتیں، ساتھ ہی وہ میری بوڑھی والدہ کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں’۔سلیمان البولاوے نے مزید بتایا کہ اگرچہ معاشرے میں یہ تصور رائج ہے کہ دوسری شادی سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، لیکن انہیں اس حوالے سے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔جلد ہی یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں کسی نے سلیمان البولاوے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تو کسی نے ان کی پہلی اہلیہ کو سراہا۔دوسری جانب کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ ایک معمول کی بات ہے، ایک صاحب نے ٹوئیٹ میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا، ‘میری پہلی بیوی نے مجھے دوسری بیوی کا ‘تحفہ’ دیا اور وہ دونوں بالکل بہنوں کی طرح رہتی ہیں’۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

