بہاولنگر (نمائندہ خصوصی) پانی انسانی زندگی میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے ہمارے سیاستدانوں کی نااہلی نے لاکھوں لوگوں کو پانی سے محروم کردیا ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدہ کی آڑ میں معاشی دہشت گردی کررہا ہے، جس کا وسیب کے باسیوں کو شعود دلانا میرا بنیادی مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار خبریں کے معروف کالم نگار چیئرمین بحالی صوبہ بہاولپور خان خدایار چنٹر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں کے سیاستدانوں نے ہمیشہ بہاولپور کی بات کرکے اپنے مالی مفادات اٹھائے۔ اور اب یہ سیاستدان جنوبی پنجاب سے پانی کے حوالے سے ہونے والی زیادتی پر خاموش ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چیف ایڈیٹر ضیا شاہد کی ہدایت پر اب پانی کے مسئلہ کو بین الاقوامی فورم میں لیجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے خبریں کی اس کاوش کو عوام میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ لوگ ریلیوں کی شکل میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ضیا شاہد کی شکل میں اب مسیحا مل گیا ہے۔ جو اپنی بیماری تک کو نظرانداز کرکے وسیب کے باسیوں کی خاطر دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ اس موقعہ پر پریس کانفرنس کے شرکا سے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سے بالعموم اور بہاولنگر سے بالخصوص ان کا گہرا تعلق ہے بدقسمتی سے یہاں کے سیاستدانوں نے اس ضلع کی پسماندگی ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ پانی کی بندش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو اس کا احساس دلانے کیلئے بہاولنگر سے لے کر پل پتن تک 12نومبر بروز اتوار ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا جائیگا۔ جس سے وہ خود خطاب کریں گے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ریلی میں تمام شہری اپنا ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ ریلی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر جنوبی پنجاب کے باسیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو اجاگر کرنا ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خوشحال بہاولنگر تحریک کے چیئرمین ارسلان خان خاکوانی نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ امریکہ میں گزارا ہے وہاں کی آسائشوں کو خیر آباد کہہ کر صرف اس لئے بہاولنگر آئے کہ ان کی صلاحیتوں کی ان کے علاقے کے لوگوں کو زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دودھ اور چاول کے حوالے سے یہ ضلع بین الاقوامی شہرت رکھتا ہے لیکن پسماندگی کے حوالے سے بھی اس کی نظیر ملنا مشکل ہے انہوں نے واضح کیا کہ ان کے کوئی سیاسی عزائم نہیں۔ پانی کے حوالے سے بہاولنگر سے گزشتہ چالیس سال سے زائد عرصہ زیادتی ہورہی ہے۔ جس کو اب برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ارسلان خان خاکوانی نے مزید کہا کہ ضیا شاہد کی صورت میں انہیں ایک بے لوث رہبر مل گیا ہے جن کی قیادت میں علاقے کے نوجوان متحرک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12نومبر کو ضلع بھر کے لوگ اپنے محسن ضیا شاہد کا بھرپور استقبال کریں گے اس موقعہ پر ان کے ہمراہ میاں فضیل علی آرائیں صدر خوشحال تحریک بہاولنگر پیر محمد حسن بودلہ سرپرست خوشحال تحریک میں سلیم آرائیں سینئر رہنما خوشحال تحریک میاں عابد خان جوئیہ صدر یوتھ ونگ خوشحال تحریک بہاولنگر بھی موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

