Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

گیس بحران ماضی کا حصہ بن گیا لوڈ شیڈنگ جلد ختم ہو جائیگی، شاہد خاقان عباسی

By adminنومبر 3, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
shahid khakaabn abbasi
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(آئی این پی، اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،ہمیں سخت محنت سے توانائی کے شعبے میں مزید ترقی کرنی ہے،توانائی کے شعبے میںہم نے وہ کام کیے جو کسی اور نے نہیں کئے،پاکستان کھاد درآمدی ملک سے برآمدی ملک بن گیا ہے،گیس کو ہماری توانائی کی ضرورت پورا کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، تاپی گیس منصوبہ عملدرآمد کے مراحل میں ہے۔ ایران ، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ عالمی پابندیوں کے باعث التواءکا شکا ر ہے۔ فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس کو گیس پر منتقل کیا جارہا ہے۔ جمعرات کو پاکستان تیل وگیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مثبت تجاویز کی ضرورت ہے۔این ای ڈی یونیورسٹی اور پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کی اس حوالے سے کوشش قابل قابل ستائش ہیں۔ 2013ءمیں حکومت سنبھالی تو بجلی اور گیس کے بحران کاسامنا تھا۔ توانائی ماہرین کی طرف سے مسئلے کے حل کے کیلئے مناسب تجاویز نہیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے توانائی کے شعبے میں کام شروع کیا۔ آج ملک بھر میں صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ پاکستان کھاد درآمدی ملک سے برآمدی ملک بن گیا ہے۔ توانائی کے شعبے میں ہم نے وہ کام کیا ہے جو کسی اور نے نہیں کیے۔3600میگاواٹ کے آرایل این جی منصوبے لگائے گئے۔18ماہ کی قلیل مدت میں ٹرمینل پائپ لائن، ٹرانسمشن لائن، بچھار کر بجلی گھروں کو فعال کیا۔ آج ملک میں تیل کی پیداوار اور یومیہ ایک لاکھ بیرل یومیہ سے تجاویز کرگئی ہے۔ ہمیں سخت محنت سے توانائی کے شعبے میں مزید ترقی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبارنہیں نہیں ہم نے پالیسی سازی میں تعاون کرنا ہے۔تیل کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں تبدیل لائی گئی ہے۔ پٹرول کو رون 87رون 92منتقل کیا۔ ڈیزل کو بھی یوروح میں منتقل کیا۔ رون92اور ڈیزل یورو 2منتقلی پر کوئی اضافی خرچ نہیں آیا ، سی این جی اور ڈیزل کو ری ریگولیٹ کردیا ہے۔ مقامی تیل کی ترسیل کے لیے پائپ لائن بچھا رہے ہیں۔گیس کو ہماری توانائی کی ضرورت پورا کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،2لاکھ 50ہزار بیرل یومیہ پیداوار صلاحیت کی ریفائنری کراچی میں بن رہی ہے،ملک کے وسط میں بھی2لاکھ50ہزار بیرل یومیہ صلاحیت کی حامل ریفائنری پر بھی کام ہورہا ہے۔ ہم ایم اعشاریہ 2 بی سی ایف ڈی گیس درآمد کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 3ایل این جی ٹرمینل تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ایس ایس جی مقامی گیس سے زیادہ درآمدی گیس فراہم کرے گی۔ تاپی گیس منصوبہ عملدرآمد کے مراحل میں ہے۔4سے 5 سال میں تاپی گیس منصوبے کی تکمیل متوقع ہے۔ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ عالمی پابندیوں کے باعث التواءکا شکار ہے۔ڈیزل سے مہنگی بجلی پیداکرنے والے پلانٹس کو بندکیا ہے۔ فرانس آئل سے چلنے والے پلانٹ کم کارکردگی کے حامل اور آلودگی پیداکرتے ہیں۔ موثر فیول مکس کے لیے ماہرین تجاویز دیں ۔فرانس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس کو گیس پر منتقل کیا جارہا ہےتھراور درآمدی کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں پر توجہ دے رہے ہیں۔قابل تجدیدی توانائی اسی صورت قابل عمل ہے جب اس کی لاگت متبادل توانائی دے کم ہو۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں کھیلوں کے نظام کی ازسر نو تشکیل کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کی تشکیل نو کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ، چیئرمین ایچ ای سی مختار احمد اور ڈی جی اسپورٹس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اسپورٹس بورڈ اور یونیورسٹیوں میں کھیلوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جدید ترین اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے ، جو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مکمل ہو جائے گی ۔ بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں کھیلوں کے نظام کی ازسر نو تشکیل کیلئے ٹاسک فورس قائم اور نیشنل اسپورٹس فیڈریشن کی تشکیل نو کی ہدایت کی ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.