اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رجعت پسند وقت بدلنے کے ساتھ چہرے اور پارٹیوں کے نام تبدیل کرکے پیپلزپارٹی کا مقابلہ کرنے آتے ہیں مگر پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے رجعت پسندوں کو شکست فاش دیتی ہے، ہم پارٹی کا یوم تاسیس شاندار طریقے سے منا کر رجعت پسندوں کو پیغام دیں گے کہ پیپلزپارٹی کل کی طرح آج بھی عوام میں مقبول اور مضبوط ہے،پارٹی کارکن آئندہ انتخابات جیتنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگائیں،ذوالفقار علی بھٹو شہید عوام سے رومانس کرتے تھے، انہیں ہر چیز سے زیادہ اپنے ملک کے عوام سے محبت تھی، بلاول بھٹو زرداری اس محبت کا تسلسل ہے۔منگل کو پیپلزپارٹی ضلع اور اسلام آباد سٹی کے عہدیداروں سے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید عوام سے رومانس کرتے تھے، انہیں ہر چیز سے زیادہ اپنے ملک کے عوام سے محبت تھی، بلاول بھٹو زرداری اس محبت کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کا یوم تاسیس شاندار طریقے سے منا کر رجعت پسندوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کل کی طرح آج بھی عوام میں مقبول اور مضبوط ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں جمہوریت عزیز ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں، آگ اور خون کے دریا عبور کئے ہیں۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر بتایا ہے کہ عوام کی قیادت عوام کے لئے زندہ رہتی ہے اور عوام کی خاطر اپنی جان دیتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں جیسا کوئی بہادر، وطن پرست اور جمہوریت پسند نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے ملک کی بقاء، آئین کے تقدس اور جمہوریت کے لئے پھانسیاں اور قید قبول کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن آئندہ انتخابات جیتنے کے لئے سردھڑ کی بازی لگائیں۔ عوام کے ساتھ قریبی رابطے رکھے اور نوجوانوں کو یہ پیغام دیں کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی کا قائد ہی نوجوان ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور، پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

