ٹوکیو: (ویب ڈیسک ) نیٹو سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائلوں کی پہنچ یورپ تک ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں وہ پوری دنیا کےلئے خطرہ بن گیا ہےجاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سلامتی اور دفاعی امور کے ماہرین اورافسران سے خطاب کرتے ہوئے نیٹو سربراہ جینس اسٹولنبرگ کاکہنا تھا کہ شمالی کوریا صرف جاپان نہیں بلکہ پوری دنیا کےلئے خطرہ بن گیا ہے اور اس کے میزائلوں کی پہنچ یورپ تک آگئی ہے جب کہ نیٹو ممبران تو پہلے ہی خطرےمیں تھےانہوں نے کہا کہ نیٹو نے اپنے اتحادیوں کو شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائلوں سے بچانے کے لیے اقدامات کئے ہیں اور نیٹو کسی بھی جارحیت کا موثرجواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جینس اسٹولنبرگ کا کہنا تھا کہ پیانگ یانگ نےحالیہ چھٹے جوہری میزائل تجربے سے دنیا بھرکی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور شمالی کوریا کے میزائل کی پہنچ امریکی سرزمین تک بھی ہوگئی ہےجینس اسٹولنبرگ نے کہا کہ نیٹو شمالی کوریا پر سیاسی، سفارتی اور اقتصادی دباو کو بڑھانے کی حمایت کرتا ہے اور ستمبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کا بھی خیر مقدم کرتا ہے لیکن سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ لگائی گئی پابندیوں پراس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ نیٹوسربراہ جینس اسٹولنبرگ دورہ جاپان پر ہیں جہاں وہ جاپانی وزیراعظم اور وزیردفاع سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

