Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا
  • جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں
  • زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری
  • ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
  • بھارت میں مہنگی ترین فلم ریلیز سے قبل ہی لیک، 6 ملزمان گرفتار
  • اے آئی کے ذریعے آنجہانی ٹاپ گن اسٹار کی پردے پر واپسی، ہالی ووڈ میں نئی بحث چھڑ گئی
  • ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار
  • ایرانی دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
  • ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین
  • حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
  • امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام
  • برینٹ خام تیل کی قیمت میں معمولی کمی، 94.49 ڈالر بی بیرل پر آگیا
  • مودی کی ناقص پالیسیاں؛ منی پورمیں کشیدگی برقرار،عوام اور سیکیورٹی فورسز آمنے سامنے
  • سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم
  • پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی
  • درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ
  • پی ایس ایل: راولپنڈیز کا حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلیے 122 رنز کا ہدف
  • واٹس ایپ پر ’’لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ نہ کھولیں، ورنہ ۔۔۔۔۔۔ ؟
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

ہدایت اللہ لوہار کی ٹارگٹ کلنگ کی شفاف تحقیقات کی جائے، ایچ آر سی پی

By saqibمارچ 25, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی کارکن ہدایت اللہ لوہار کے قتل کی شفاف اور کسی بیرونی دباؤ کے بغیر آزادانہ طور پر تفتیش یقینی بنائی جائے۔ 

خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو نصیر آباد کے پرائمری اسکول کے استاد 56 سالہ ہدایت اللہ لوہار کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا ۔ انہوں نے اپنی بیٹیوں سسی لوہار اور سورتھ لوہارکو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا تھا

کراچی پریس کلب میں ایچ آر سی پی کی جانب سے پیش کردہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ قتل غالباً ہدایت اللہ کی قوم پرست سرگرمیوں سے منسلک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا۔

اس موقع پر چیئرمین اسد اقبال بٹ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ قتل کے خلاف دھرنا دینے پر حراست میں لیے گئے مظاہرین، جن میں ہدایت اللہ کے دو بیٹے بھی شامل ہیں، کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور انہیں پرامن اجتماع کی آزادی کا حق استعمال کرنے کی اجازت دی جائےجس کی وجہ سے انہیں دو بار جبری طور پر لاپتا کیا گیا تھا۔

ایچ آر سی پی کمیشن کا ماننا ہے کہ ہدایت اللہ لوہار کے قتل کی بظاہر کوئی اور وجہ دکھائی نہیں دیتی،۔ علاوہ ازیں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ہدایت اللہ لوہار کے اہل خانہ کی گواہیوں اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود ایف آئی آر درج کرنے میں پولیس کی ابتدائی ہچکچاہٹ پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ تاہم، عدالت نے قتل کے تقریباً دو ہفتے بعد واقعے کی ایف آر درج کرنے کی ہدایت کی۔

اسد اقبال بٹ نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھانے والے کارکنوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں،  حکومت سندھ کو ہدایت اللہ لوہار کے خاندان کو معاوضہ اور تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔

سینئر صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر توصیف احمد نے اپنے کالم میں ہدایت اللہ لوہار پر حملے کے حوالے سے تفصیل سے لکھا کہ ’’دو افراد جو 125 سی سی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہیں سے اچانک نمودار ہوئے اور ہدایت لوہارکو راستے میں روکا ۔ پھر ان میں سے ایک فرد نے اپنے اسمارٹ فون سے کہیں وڈیوکال کی اور ہدایت لوہارکا چہرہ موبائل پر کسی فرد کو دکھایا۔ شاید اس شخص نے ہدایت کی تصدیق کر دی۔ ان میں سے ایک شخص نے ہدایت کے چہرے پرگولیاں چلائیں ۔ ہدایت کے چہرے پر تین گولیاں ماری گئیں اور ایک گولی اس کی گردن پر لگی‘‘۔

دوسری جانب ہدایت لوہار کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قتل کی ویڈیو فوٹیج بھی مل گئی تھی، اس وڈیو میں موٹر سائیکل نمبر پلیٹ اور ہدایت پر فائرنگ کرنے والے شخص کا چہرہ نظر آرہا ہے مگر پولیس نے اس فوٹیج پر توجہ نہیں دی۔ لوہار کی بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ان کے والد تعلیم عام کرنے اور سیاسی و سماجی تبدیلی کے لیے جدوجہد میں مصروف تھے۔ ان کی کسی بھی فرد یا گروہ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔

saqib

Keep Reading

امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی راہ روک دی، اسرائیل سے متعلق بلز بھی ناکام

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم

پاک ترک کمانڈوز اور اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ’’جناحXIII‘‘ کامیابی سے مکمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرو بسیں دینے کی منظوری دے دی

درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس قیمت کا 54 فیصد ہے، قائمہ کمیٹی اجلاس میں بریفنگ

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

تازہ ترین

ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی

ناک کی بالی کا ٹکڑا خاتون کے پھیھپڑوں میں پھنس گیا

جوتے خریدنے کے پیسے نہیں تھے، ماں نے گہنے بیچ دیے، ثاقب حسین کی ڈیبیو میچ میں چار وکٹیں

زیادہ عمر میں پہلی بار دادا بننے والا آسٹریلیوی شہری

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.