Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

بھارت میں انتخابات سے قبل اترپردیش میں مدرسوں پر پابندی عائد

By saqibمارچ 24, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نئی دلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں عدالت نے مدرسوں پر پابندی عائد کردی جہاں وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوقوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق الہ آباد کی عدالت کے مذکورہ فیصلے سے نریندر مودی کی حکمران قوم پرست جماعت بی جے پی اور مسلمانوں کے درمیان انتخابات سے قبل ہی دوریاں مزید بڑھ جائیں گی اور اس کے ساتھ ہی اترپردیش میں مدارس کے انتظام سے متعلق 2004 کے فیصلہ منسوخ ہوگیا ہے۔

بھارتی وکیل انشومن سنگھ راٹھور کی اپیل کی بنیاد پر دو رکنی بینچ میں شامل ججوں سبھاش ودیارتھی اور ویوک چوہدری نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ریاستی حکومت یہ یقینی بنائیں کہ 6 سال سے 14 سال کے درمیانی عمر کے طبلہ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ اداروں میں داخلوں سے محروم نہ رہیں۔
اترپردیش میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے 25 ہزار مدرسوں کے 27 لاکھ طلبہ اور 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے۔

اترپردیش کی حکمران بی جے پی کے ترجمان راکیش تریپاٹھی نے بیان میں کہا کہ وہ مدرسوں کے خلاف نہیں ہیں اور مسلمان طلبہ کی تعلیم کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی مدرسے کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم امتیازی سلوک کے خلاف ہیں، ہم غیرقانونی فنڈنگ کے خلاف ہیں اور عدالت کے فیصلے کے بعد مزید اقدامات کے حوالے سے حکومت فیصلہ کرے گی۔

بی جے پی کی اقلیتی ونگ کے قومی سطح پر سیکریٹری اور مدرسہ عہدیدار جاوید نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کی ترجیحات اپنی برادری کے درمیان پھنس گئے ہیں اور کئی مسلمان انہیں فون کر رہے ہیں کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

اترپردیش کی حکومت نے مدرسوں کو فنڈنگ پروگرام جنوری میں بند کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 21 ہزار اساتذہ بے روزگار ہوگئے تھے۔

جاوید نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ریاست کے تمام مدارس پر نافذ ہوتا ہے چاہے اس کو فنڈنگ نجی سطح پر ہورہی ہے یا پھر حکومت فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

عدالت کی جانب سے وقت کا تعین نہیں کیا گیا ہے لیکن جاوید نے بتایا کہ ممکنہ طور پر مدارس کو فوری بند نہیں کردیا جائے گا۔

ادھر ریاست آسام میں بھی بی جے پی کی حکومت ہے اور وہاں سیکڑوں مدرسوں کو روایتی اسکولوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اپریل اور جون کے درمیان عام انتخابات شیڈول ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نریندر مودی کی بی جے پی ایک مرتبہ پھر اقتدار سنبھالے گی لیکن مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بی جے پی کے اراکین اور ان سے منسلک افراد کو اسلام کے خلاف نفرت انگیزی پھیلانے اور مسلمانوں کی جائیدادوں کونقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

دوسری جانب نریندر مودی اس بات سے انکاری ہیں کہ بھارت میں مذہبی بنیاد پر کوئی امتیاز برتا جاتا ہے اور بی جے پی کی حکومت کا مؤقف ہے کہ وہ تاریخی غلطیوں کو درست کر رہی ہے، جس میں حال ہی میں افتتاح کیے گئے ہندو مندر بھی شامل ہے جو 16 ویں صدر میں تعمیر ہونے والی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیا گیا ہے اور بابری مسجد کو ہندو انتہاپسندوں نے 1992 میں شہید کردیا تھا۔

saqib

Keep Reading

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کینسر ہونے کا انکشاف

باب المندب میں بحری قزاقوں کا آئل ٹینکر پر حملہ، 11 پاکستانی عملے بھی یرغمالیوں میں شامل

بھارتی وزیرِ دفاع کا آبدوز کا دورہ ‘ڈراؤنا خواب’ بن گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

بھارتی شہری امریکا کیوں چھوڑ رہے ہیں؟ رپورٹ میں بڑا انکشاف

امریکا میں پراسرار خلائی مخلوق کے محقق ڈیوڈ ولکاک کی گھر سے لاش برآمد

امریکا ایران کشیدگی اور جنگ بندی امکانات پر اربوں ڈالرز کی شرطیں لگائے جانے کا انکشاف

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.