Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

آئی ایم ایف سے پہلے دن کے مذاکرات مکمل، 1.1 ارب ڈالر کی قسط پر بات چیت

By saqibمارچ 14, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان اورعالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قلیل مدتی قرض پروگرام کے جائزہ مذاکرات کا پہلا اجلاس مکمل ہوگیا۔3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ (ایس بی اے) پر دوسری نظرِ ثانی کے لیے ب وزارت خزانہ میں ہونے والے اس سیشن میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پوٹر نے کی۔**

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی قیادت میں پاکستانی ٹیم سے بات چیت وزارت خزانہ کے کیو بلاک میں کی گئی۔ گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد اورچیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ بھی پاکستانی ٹیم میں شامل تھے۔

یہ مذاکرات 14 سے 18 مارچ تک شیڈول ہیں تاہم اس میعاد میں 21 یا 22 مارچ تک توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

پاکستان کی معاشی ٹیم کے تعارف کے بعد آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پرعملدرآمد کے عزم سے، معاشی بحالی کے لیے حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کےدرمیان مزیدمذاکرات مقامی ہوٹل میں ہوں گے۔

پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان آخری قسط کیلئے اسٹینڈبائی ارینجمنٹ کےتحت مذاکرات سے قبل پاکستان آئی ایم ایف کےتمام اہداف پورے کرچکا ہے۔ اسٹاف لیول سمجھوتہ ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری ہوگی۔

۔ وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہترہوگی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کےساتھ 3ارب ڈالرکا قرض پروگرام جولائی2023 میں طےپایا تھا، اس حوالے سے پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں۔

وزارتِ خزانہ نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان نے تمام شرائط پوری کرنے کے علاوہ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے تمام بیان کردہ اہداف بھی حاصل کرلیے ہیں۔ یہ حتمی نظرِثانی ہے جس کے بعد اسٹاف لیول سمجھوتہ متوقع ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر خزانہ نے بتایاتھا کہ حکومت کی اکنامک ٹیم ایک اور توسیعی امدادی پروگرام کے حوالے سے بات چیت کرے گی۔ حکومت کو مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔ ایک اور بڑے پیکج کے حصول کے لیے مزید بات چیت آئندہ ماہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک سے ہونے والی میٹنگز میں کی جائے گی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی طرف سے ریویو کی کامیابی کے لیے پیش کی جانے والی تمام شرائط مکمل کرلی ہیں۔ اب اسٹاف لیول کے سمجھوتے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پاکستان سے مذاکرات کے دوران زیادہ توجہ موجودہ ایس بی اے سپورٹیڈ پروگرام کی تکمیل پر ہوگی۔ اس کی میعاد اپریل 2024 میں ختم ہو رہی ہے۔

آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے درخواست کی صورت میں درمیانی مدت کے قرضے کے پروگرام کو فائنلائز کیا جائے گا۔

سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ساجد امین جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیرونی فنانسنگ اور معاشی بحالی کے لیے آئی ایم ایف سے نئے قرضے کی فوری ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات خاصی حوصلہ افزا ہے کہ نئی حکومت بہت واضح طور پر جانتی ہے کہ اسے کیا چاہیے۔ ماضی کے دو تجربات میں آئی ایم ایف سے بات چیت اندرونی سیاسی اختلافات کی نذر ہوئی تھی۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.