Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس: عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی، چیف جسٹس

By saqibمارچ 11, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سپریم کورٹ نے صحافیوں پر حملوں سے متعلق ایف آئی اے اور پولیس کی رپورٹس مسترد کردیں، دونوں اداروں سے 25 مارچ تک تفصیلی رپورٹس طلب کرلی گئیں جبکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلائی گئی، ایف آئی آر میں عدلیہ کے خلاف مہم کا ذکر تک نہیں، سپریم کورٹ کے کسی جج نے ایف آئی اے کوشکایت کی نہ رجسٹرار نے سپریم کورٹ کا نام استعمال کرکے تاثردیا گیا جیسے عدلیہ کے کہنے پر کارروائی ہوئی، اس طرح عوام میں عدلیہ کا امیج خراب ہوگا، ایف آئی اے کے متعلقہ افسر خود عدلیہ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو نوٹسز بجھوانے اور ہراساں کیے جانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی جانب سے بیرسٹر صلاح الدین اور اٹارنی جنرل پاکستان سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

’یہ کس قسم کے آئی جی ہیں‘

سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغواء اور ابصارعالم پر حملے کے مقدمات میں غیر تسلی بخش کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایک کرائم کی ریکارڈنگ موجود ہے، لیکن آپ ان ملزمان کا سراغ نہیں لگا سکے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹانی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ ان کو ہٹا دیا جانا چاہیئے، 4 سال ہو گئے اور آپ کو کتنا وقت چاہیئے؟ کیا آپ کو 4 صدیاں چاہیئیں؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئی جی صاحب آپ آئے کیوں ہیں یہاں؟ کیا آپ اپنا چہرہ دکھانے آئے ہیں؟ کسی صحافی کو گولی مار دی جاتی ہے کسی کی گھر میں جا کر پٹائی کی جاتی ہے۔

اس موقع پر پریس ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسد طور جیل میں ہیں، جس پر چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ وہ کیوں جیل میں ہیں؟ جس پر بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ اسد طور پر سرکاری افسران کا وقار مجروح کرنے کا الزام ہے۔

جسٹس عرفان سعادت خان نے پوچھا کہ کیا ایف آئی آر میں ان افسران کا ذکر ہے جن کا وقار مجروح ہوا؟ جس پر بیرسٹر صلاح الدین نے بتایا کہ ایف آئی آر میں کسی افسر کا نام نہیں لکھا گیا۔

دوران سماعت آئی جی اسلام آباد کے عدالتی سوالات کے جواب نہ دینے پر چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر سوال کے جواب میں آپ مائی لارڈ مائی لارڈ کہنے لگ جاتے ہیں، اگر اب مائی لارڈ کہا تو آپ کو جرمانہ کروں گا، لگتا ہے جی اسلام آباد ملزمان کو تحفظ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

’کیا ایف آئی اے میں کوئی پڑھا لکھا ہے‘

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسفتسار کیا کہ اسد طور پر جو دفعات لگائی گئیں وہ کیسے بنتی ہیں۔

چیف جسٹس نے ایف آئی اے کے افسر سے سوال کیا کہ کیا آپ کے ادارے میں کوئی پڑھا لکھا ہے، کوئی نہیں تو پھر اردو میں ترجمہ کروا لیں، کیا ہم نے صحافیوں کے خلاف آپ کو کوئی شکایت کی تھی، ججوں کا نام لیکر آپ نے صحافیوں کو نوٹس بھیج دیئے، آپ ہمارا کندھا استعمال کر کے اپنا کام نکال رہے ہیں۔

بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت میں اسد طور پر درج ایف آئی آر کا متن پڑھا۔ چیف جسٹس نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں جو دفعات لگائی گئی ہیں یہ کس طرح لگائی گئی ہیں، بتائیے کیا آپ ہم سے زیادہ قانون جانتے ہیں۔

چیف جسٹس کے سوال پر ایف آئی اے حکام نے خاموشی اختیار کیے رکھی۔

’کیا دباؤ ڈالنے کے لیے جے آئی ٹی میں انٹیلیجنس کے لوگ شامل کیے گئے‘

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایف آئی اے حکام سے کہا کہ آپ میں سے کوئی پڑھا لکھا ہے بھی یا نہیں، آپ نے ایف آئی آر میں کسی پروگرام یا کسی ٹویٹ کا ذکر نہیں کیا، صرف ہمارے کندھے پر رکھ کر بندوق چلا رہے ہیں، کیا ہم نے، کسی جج نے یا پھر رجسٹرار نے شکایت کی ہے، عدالت میں موجود ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ نہیں آپ کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ صحافی اسد طور پر ایف آئی آر میں درج پیکا کی دفعات 9، 10 اور 24 کا اطلاق نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صحافیوں کے خلاف جے آئی ٹی میں انٹیلیجنس کے لوگ کیوں شامل کیے گئے، کیا دباؤ ڈالنے کے لیے انٹیلیجنس کے لوگ شامل کیے گئے، جب ایسے لوگ جے آئی ٹی شامل ہوں گے تو پولیس کی چلے گی یا ان لوگوں کی۔

’بڑے افسر کے خلاف کارروائی ہوگی تو سارا سسٹم ٹھیک ہوجائے گا‘

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ایف آئی اے اور پولیس کو تحقیقات کرنا نہیں آتیں تو یہ ادارے پھر بند کر دیں، پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ صحافی مطیع اللہ جان نے تعاون نہیں کیا، پولیس بتائے کہ کس قسم کا تعاون نہیں کیا گیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس کی رپورٹ درست نہیں تھی، مزید اس بارے میں عدالت کی معاونت کریں گے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے سینیئر پولیس افسر کی رپورٹ غلط ہے، کیا اس کو فارغ کر دیں، سارا ملبہ تفتیشی افسر پر ڈال دیا جاتا ہے، اب ایسا نہیں ہوگا، بڑے افسر کے خلاف کارروائی کریں گے تو سارا سسٹم ٹھیک ہوجائے گا۔

‏اسد طور کیس میں ایف آئی آر پر نظر ثانی کا معاملہ اٹارنی جنرل پر چھوڑ دیا گیا

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیاکہ ’اٹارنی جنرل صاحب ہم آرڈر کریں یا آپ گریس دکھائیں گے۔‘ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ 2 دفعات ایف آئی آر میں نہیں بنتی تھیں، مختصر تاریخ رکھیں گے، دیکھتے ہیں اٹارنی جنرل کیا کرتے ہیں۔

’بتائیں جے آئی ٹی کا باس کون ہے‘

چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ بتائیں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا باس کون ہے، جواب آپکو پتہ ہے لیکن آپ بتائیں گے نہیں۔ اٹارنی جنرل بولے، ’ایسا ہی ہے۔‘

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ ہمارے کندھے استعمال نہ کریں، ایک شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی، اس پر درخواست دائر ہوئی تو ایس ایچ او 5 دن تک بیٹھا رہا، پھر کہا گیا کہ وزیر سے ہدایت لے کر بتاؤں گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان سے متعلق سپریم کورٹ میں جھوٹی رپورٹ جمع کرائی گئی، اغوا کار جن گاڑیوں پر آئے کیا ان کے نمبرز نظر آ رہے ہیں۔

چیف جسٹس اور صحافی مطیع اللہ کے درمیان مکالمہ

صحافی مطیع اللہ جان بولے، ’ہمیں تو نظر آ رہے ہیں، انھیں نظر نہیں آ رہے، صحافی شاہد متیلا نے ایک انٹرویو میں چھاپا کہ مجھے بھونڈے انداز میں اٹھانے پر جنرل باجوہ نے فیض حمید کی کلاس لی۔

چیف جسٹس نے مطیع اللہ جان سے سوال کیا کہ کیا آپ تعاون کریں گے۔ صحافی مطیع اللہ جان نے جواب دیا کہ 4 سال بعد پہلی مرتبہ بلائیں گے تو کیوں نہیں جائیں گے۔

بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے 115 انکوائریاں کھولیں جبکہ 65 نوٹسز جاری کیے گئے، ہتک عزت اور توہین عدالت کا قانون موجود ہے، اگر عدلیہ کا اختیار ایف آئی اے اپنے ہاتھوں میں لے گی تو اس کا غلط استعمال ہوگا۔

اس موقع پر صحافی ابصار عالم نے عدالت کو بتایا، ’میرے حوالے سے بھی جنرل باجوہ سے متعلق شاہد متیلا نے لکھا کہ نیچے سے کسی افسر کو غصہ آگیا ہوگا۔‘

عدالت نے ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے اور پولیس سے تفصیلی رپورٹس دوبارہ طلب کرلیں۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

saqib

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.