تازہ تر ین

جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جعلی الیکشن اور نتائج سے بننے والی حکومت بھی جعلی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام لانا ہے تو ادارے آئین اور حلف کی پاسداری کریں، فارم 45والے سڑکوں پر ہیں اور فارم 47والے عہدوں کی بندربانٹ میں مصروف ہیں، پہلے ووٹ چوری ہوتے تھے اب نتائج چوری ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندوق، ڈنڈے کے زور سے بہتری نہیں آئے گی، اداروں کو عوام کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا، جعلی الیکشن اور جعلی نتائج کے بعد بننے والی حکومت بھی جعلی ہے، الیکشن میں نام نہاد کامیابیاں حاصل کرنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ نہیں، ایک دوسرے کو مبارکباد بھی نہیں دے سکتے، سب کو حقیقت کا ادارک ہے، آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے الیکشن آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چوری ہوا، مسئلہ جیت ہارکا نہیں،ووٹ کے تقدس کی پامالی کاہے، عوام کے حقوق کے لیے چوکوں چوراہوں میں جدوجہد جاری رہے گی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv