Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • 25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان
  • ’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف
  • فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار
  • ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق
  • کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • نامور بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • ترک صدر نے مذاکرات ناکام ہونے پر اسرائیل پر حملے کی دھمکی دے دی
  • مذاکرات میں بعض امور پر پیش رفت ضرور ہوئی، تین اہم نکات پر اختلافات برقرار رہے، ایران
  • برطانیہ: فلسطین کے حق میں مظاہرہ، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز پر ٹول ٹیکس لازمی ہوگا
  • مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
  • کائنات بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، سائنسدان ابھی تک وجہ سمجھنے سے قاصر
  • آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کیلئے نئی ایپ تیار
  • سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ، چاندی مزید مہنگی ہوگئی
  • پہلی طلاق کے بعد کیا ہوا؟ عامر خان نے زندگی کے اہم راز فاش کردیے
  • نامناسب انداز میں جشن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جہانداد خان پر جرمانہ عائد
  • لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
  • اگر ہمارا سامنا اسرائیل فرسٹ کے نمائندوں سے ہوا تو کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی نائب صدر
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سپریم جوڈیشل کونسل: جسٹس (ر) مظاہر نقوی کیخلاف شکایت پر کارروائی مکمل

By adminمارچ 1, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایت پر کھلی کارروائی مکمل کرلی، تمام گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے، کونسل دستاویزات اور گواہوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رائے دے گی جبکہ کارروائی کے دوران جسٹس ریٹائر مظاہر نقوی کے گزشتہ روز کونسل کو لکھے گئے خط کا تزکرہ بھی ہوا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیئرمین جوڈیشل کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی صدارت ہوا، جس میں جسٹس ریٹائر مظاہر نقوی کے خلاف دائر شکایات پر کارروائی کی گئی۔

سابق جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد چئیرمین کونسل قاضی فائز عیسٰی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان سے مکالمہ کیا کہ آپ کا کام ختم اب ہمارا کام شروع ہے۔

جوڈیشل کونسل نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کونسل کی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، انہوں نے کونسل کو ایک خط لکھا ہے۔ کارروائی کے دوران جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے 29 فروری کو لکھے گئے خط کا آخری پیرا بھی پڑھا گیا۔

کونسل کارروائی میں گواہ زاہد رفیق نے لینڈ پروائیڈر راجہ صفدر کے حوالے سے دستاویزات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جسٹس (ر) مظاہر علی اکبر نقوی کے لندن قیام کا ہم نے کوئی انتظام نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 10 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کا بھی سنا تھا، جس پر زاہد رفیق نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات ہمارے ریکارڈ میں نہیں ہے البتہ مظاہر علی اکبر نقوی کی بیٹی کے لیے لندن میں 5 ہزار پاونڈ ادا کیے گئے تھے۔

کونسل کارروائی میں سپریم کورٹ ایمپلائز ہاوسنگ سکیم کے صدر شیر افگن بھی پیش ہوئے اور بتایا کہ ہمارے ریکارڈ میں جسٹس ریٹائر مظاہر نقوی اور ان کی اہلیہ کی ایک ایک ممبرز شپ ہیں، مظاہر نقوی کو ایک پلاٹ الاٹ کیا گیا، انہوں نے مجموعی طور ہر 4 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے۔

کارروائی کے اختتام پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہاں موجود کوئی بھی کچھ کہنا چاہتا ہے تو کہہ سکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بسمہ وارثی کیس کا فیصلہ بھی عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ نہیں مائی لارڈ تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چلیں آپ کا کام مکمل ہوگیا اور اب ہمارا کام شروع ہوگیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا کوئی گواہ باقی رہ گیا ہے؟ سپریم جوڈیشل کونسل کو گزشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کا ایک خط موصول ہوا، جسٹس نقوی نے کونسل کی کاروائی میں شامل نہ ہونے سے متعلق اگاہ کیا، یاد رہے ہم نے جسٹس ریٹائرڈ نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کی، آج کی کاروائی میں لاہور سمارٹ سٹی کے مالک زاہد رفیع کا بیان ریکارڈ کیا گیا، سپریم کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر شیر افغن کا بیان قلمبند کیا گیا۔

admin

Keep Reading

فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں، پاکستان سفارتی کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

ڈی آئی خان؛ مضر صحت حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جاں بحق

کراچی؛ رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا ایران مذاکرات کی کوریج کے لیے آئے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستانی کھانے بھا گئے

پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم

تازہ ترین

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

25 سال بعد شوہر کی اچانک واپسی، بیوی سمیت پورا خاندان پریشان

’ایک بار لگائیں، 100 سال چلائیں‘: توانائی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی بیٹری متعارف

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.