تازہ تر ین

بلوچستان اسمبلی کے منتخب اراکین سرفراز بگٹی، پرنس عمر احمد زئی سینیٹ سے مستعفی

 اسلام آباد: سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر پرنس عمر احمد زئی نے حالیہ عام انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کے حلقوں میں کامیابی کے بعد سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا، جس سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر پرنس عمر احمد زئی بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

پرنس عمر احمد زئی  نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کر دیا اور انہوں نے منظور بھی کر لیا۔

سرفراز بگٹی اور پرنس عمر احمد زئی بلوچستان اسمبلی میں بطور رکن صوبائی اسمبلی حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-10 سے 52 ہزار 485 ووٹ حاصل کرکے جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی کو شکست دی تھی، جنہوں نے 25 ہزار 773 ووٹ حاصل کیے تھے۔

پرنس احمد زئی نے پی بی-46 کوئٹہ کے حلقے میں 4 ہزار 638 ووٹ لے کر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سردار احمد خان شاہوانی کو ہرایا تھا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv