اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کراچی الیکٹرک کے مختلف امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کیلیے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو تمام سہولتیں مہیا کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے، حکومت نے اس بنیادی اصول پر عمل پیرا ہو کر مثبت نتائج حاصل کیے۔
انھوں نے ہدایت کی کہ کراچی الیکٹرک کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ بعد ازاں خیبرپختونخوا کے صنعتکاروں کے وفد نے انڈسٹریل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایوب زکوڑی کے قیا دت میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں، ڈو یژنز، سیکرٹریز اور اداروں کو تاجروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

