Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

سابق آرمی چیف اور جنرل (ر) فیض حمید نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی

By adminفروری 16, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر ) ریٹائرڈ فیض حمید نے سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تردید کردی۔

سابق آرمی چیف اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے قریبی ذرائع نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی امیر کو چاہیے کہ پہلے اپنے حقائق درست کر لیں کیونکہ جنرل فیض حمید عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے سے کئی ماہ قبل آئی ایس آئی چھوڑ چکے تھے۔

صحافی انصارعباسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل باجوہ اورجنرل فیض کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب یہ بھول گئے ہیں کہ جس وقت عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی تھی اس وقت جنرل فیض کور کمانڈر پشاور تھے۔

اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ جنرل فیض نومبر 2021 میں اسلام آباد سے جا چکے تھے۔

سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنرل باجوہ کی مولانا فضل الرحمان سے 2 مرتبہ ملاقات ہوئی تھی۔

ایک اس وقت جب مولانا عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کررہے تھے تو اس وقت کے آرمی چیف کے گھراُن سے ملنے گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ملاقات ناخوشگوار رہی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ جنرل باجوہ کی دوسری ملاقات 26 مارچ 2022 کو دیگر کئی اپوزیشن رہنماؤں کی موجودگی میں ہوئی تھی جن میں شہبازشریف، بلاول بھٹو، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی اور خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

اس دوسری ملاقات میں ایک اہم جنرل بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں فوجی جرنیلوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملاقات کی تھی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لی جائے۔

انصار عباسی کی اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں جرنیلوں نے اپوزیشن رہنماؤں پر زور دیا کہ عمران خان کو اپنی مدت مکمل کرنے دی جائے۔ جب اپوزیشن رہنماؤں نے کسی طرح کی لچک نہ دکھائی تو ان سے کہا گیا کہ عدم اعتماد کی تحریک واپس لی جائے اور اس کے بدلے عمران خان انتخابات کا اعلان کر دیں گے۔

کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے دونوں جرنیلوں کو طلب کرکے اپنی حکومت عدم اعتماد کی تحریک سے بچانے کے آپشنز پر بات کی تھی اور چند اہم وزراء کی موجودگی میں مختلف آپشنز پر بات ہوئی تھی۔ اسی ملاقات میں جرنیلوں سے کہا گیا تھا کہ اپوزیشن والوں سے رابطہ کریں تاکہ حکومت کو عدم اعتماد کی تحریک سے بچایا جا سکے۔

ذرائع نے جنرل باجوہ کے حوالے سے مزید کہا کہ ، ’سابق آرمی چیف حلفیہ طور پرمولانا کے بیان کی تردید کیلئے تیار ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ مولانا بھی اس بارے میں حلفیہ بیان دیں گے تاکہ سچ سامنے آسکے۔‘

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.