Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہوتا نظرنہیں آرہا: مریم اورنگزیب

By adminفروری 16, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے دعوے پرسیاسی جماعتوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام اور نواز شریف کے پرانے ساتھی ہیں، انھوں نے جو کہا ہے اس کا بھی احترام کرتے ہیں، مولانا صاحب نے جلاؤ گھیراؤ کی بات نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے ملنا مولانا صاحب کا حق ہے، مولانا صاحب ملک سے محبت کرتے ہیں، مجھے جے یو آئی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہوتا نظرنہیں آرہا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نے کہا احتجاج 2014 جیسا ہی دیکھتی ہوں۔ 9 مئی کو بھی ملک میں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا تھا، پی ٹی آئی صرف احتجاج میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ خیبرپختونخوا میں کامیاب ہوئے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہے، جہاں یہ ہار گئے وہاں الیکشن کمیشن ٹھیک نہیں۔انتخابات پر تحفظات ہیں تو قانونی فورم موجود ہے۔

حالیہ عام انتخابات میں کامیاب نہ ہونے والے سینیئر لیگی رہنما سعد رفیق نے بھی ایکس پوسٹ ردعمل میں کہا، ’ جناب مولانا فضل الرحمٰن جید عالم دین اور رکھ رکھاؤ کے حامل بہادر دانشمند سیاسی رہنما ہیں، ان کے موقف سے اختلاف کیا جاسکتا ھے ،حترام سے نہیں۔’

سعد رفیق نے مولانا اورپی ٹی آئی کے ماضی کے تعلقات کو سامنے رکھتے ہے مزید کہا، ’پی ٹی آئی نے ان کی بہت تضحیک کی، بہتان لگائے، ،گالیاں دیں۔ آج پی ٹی آئی قیادت کو ان کے درِدولت پہ حاضر ہونا ہی پڑا، ”ہر کہی بات منہ پر ہی آتی ہے، سو اسی قدر کہا جائے جتنا برداشت کرسکیں۔“

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئررہنما قمر زمان کائرہ نے مولانا کے بیان پر تبصرے میں کہا کہ ناراضگیوں کے بعد کی گفتگو کے اور معنی ہوتے ہیں، جب بانی پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اجلاس ہوتے تھے تو صدارت خود مولانا فضل الرحمان کرتے تھے۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، ’اگر فیض حمید نے مولانا فضل الرحمان سے یہ کہا تھا کہ جو کچھ کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی حمایت سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں، اس کا یہ مطلب کہاں سے آگیا کہ فیض حمید عدم اعتماد کی حمایت کر رہے تھے؟‘

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی نے اپنا اپنا بیانیہ دفن کردیا ہے۔ یہ قدرت کا قانون ہے کہ ہر چیز اپنی اصلیت پر جاتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق، ’مولانا فضل الرحمان قوم کو بتائیں کہ انہوں نے دھرنا کس کے کہنے پر شروع کیا اورکس کے حکم پر ختم کیا؟ مولانا یہ بھی بتائیں کہ حکومت ختم ہونے کے بعد کی صورتحال میں سب سے زیادہ مستفید کون ہوا؟

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ عمران خان کی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے کہنے پر لائی گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید رابطے میں تھے، فیض حمید ان کے پاس آئے اورکہاجو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں۔فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ، ’جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمید کے کہنے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مہر لگائی، خود مین عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا۔‘

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.