اسلام آباد: اے این پی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج سے انکار کر دیا۔
ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے مشترکہ احتجاج کیلئے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے کہا جس کیلئے دھاندلی ہوئی، جس نے دھاندلی کی ا س کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں، پی ٹی آئی کو جواب دیدیا کہ آپ سے بات کریں گے نہ مل کراحتجاج کرسکتے ہیں۔

