Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

اشتعال انگیز تقریر، علیمہ خان کو ایف آئی اے کا دوسرا طلبی کا نوٹس جاری

By adminفروری 14, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 لاہور: پنجاب اسمبلی کے مختلف حلقوں سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے اراکین کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حلقوں سے کامیاب ہونے والے مزید 6 آزاد اراکین نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور نامزد وزیراعلیٰ مریم نواز سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی- 132 ننکانہ سے سلطان باجوہ، پی پی-225 لودھراں سے شازیہ ترین، پی پی-289 ڈیرہ غازی خان سے محمود قادر لغاری، پی پی-288 ڈیرہ غازی خان سے حنیف پتافی، پی پی-94 چنیوٹ سے تیمور لالی اور پی پی-283 لیہ سے علی اصغر گورمانی نے شمولیت کا اعلان کیا۔

نومنتخب آزاد ارکان نے نامزد وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور میں ملاقات کی جہاں اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنما رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، عطااللہ تارڑ، سردار اویس خان لغاری، خواجہ عمران نزیر، سردار احمد خان لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر سلطان باجوہ، حنیف پتافی، محمود قادر خان اور تیمور لالی کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی میں ان کا خیرمقدم کیا، نومنتخب ارکان صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز اور شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے چاروں ارکان نے پارٹی قائد نواز شریف اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم نامزد کرنے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب قائد نواز شریف اور عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے، ہم نواز شریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے۔

نامزد وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے وژن پر عمل کریں گے، پاکستان کو معاشی خطرات سے نکالیں گے اور مہنگائی کے عذاب سے عوام کو نجات دلانا اولین چیلنج ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کا شکریہ اور ان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے قائد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، آپ کی شمولیت سے ان شااللہ پنجاب کے عوام کی خوش حالی کا مقصد حاصل ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی کی تباہی سے عوام کو نجات دلا کر خوش حال مستقبل سے ہم کنار کریں گے، اس موقع پر نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی نامزد ہونے پر مریم نواز شریف کو مبارک باد دی۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.