Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

حکومت سازی کیلیے ن لیگ کو ووٹ دینا مشکل ہو گا،ہم اپنی حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو

By adminفروری 1, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سازی کے لیے ن لیگ کو ووٹ دینا مشکل ہو گا، کسی کو اپنا ووٹ دینے کی بجائے ہم اپنی حکومت بنائیں گے۔ 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ سینٹر اسٹیج ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان والے انتشار اور تشدد کے بغیر الیکشن لڑ نہیں سکتے ،عوام تشدد کی سیاست کو رد کرتی ہے، تشدد کی سیاست کو اب برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے ، میں کراچی کے چپے چپے میں خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں کراچی میں پیدا ہوا ، کراچی میرا اپنا شہر ہے ،ان شاء اللہ ہم کراچی کی عوام کی قسمت تبدیل کریں گے ، بلدیاتی انتخابات میں کراچی سے تاریخی کامیابی ملی، اب عام انتخابات میں بھی کامیابی ملے گی اورعوام تیر کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے۔

پروگرام اینکر رحمان اظہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنے مقصد سے پیچھے ہٹ گئی تھی ۔ معاشی، سفارتی بحران تھے اس لیے میں شہباز شریف کی زیر قیادت اتحادی حکومت میں شامل ہوا تھا ، پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے حکومت میں شامل ہوا تھا ۔ ہماری اتحادی حکومت کو قومی معاملات میں دلچسپی نہیں تھی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ تمام آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں ،چند پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرآزاد امیدوار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا کہ حکومت سازی کے لیے ن لیگ کو ووٹ دینا مشکل ہو گا، کسی کو اپنا ووٹ دینے کی بجائے ہم اپنی حکومت بنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وزارت عظمی ، صدر سمیت تمام عہدوں کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ میں پرانی روایتی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے مایوس ہوں، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے یہی سیاست کرنی ہے تو میرے لیے مشکل ہو گا کہ ان کے ساتھ کام کروں۔ اگر وہی 90 کی دہائی کی سیاست کرنی ہے تو میں اس میں شامل نہیں ہو سکتا ، انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست کیا رہی ہے ؟ بانی پی ٹی آئی کی سیاست یہ رہی کہ مخالفین  کے خلاف کیسز ڈالو ،انتقامی سیاست نہ میں نے ماضی میں کی نہ آگے جا کر کروں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق اہم کیس کے فیصلے کے وقت پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے آکر شدید تنقید کی ۔ بلے کے نشان کا کیس چل رہا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے تنقید کی ۔ پلانٹڈ قیادت نے کہا کہ میں ابھی بانی پی ٹی آئی سے مل کرآیا ہوں ،اگلے دن انہوں نے سخت زبان استعمال شروع کر دی۔

میری اطلاعات کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خود وکلا کی تیاری پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پاس درست ٹیم موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عرصے سے سیاست کر رہے ہیں ، دال میں کچھ کالا ہو تو ہمیں نظر آ جاتا ہے ،پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن پر کافی عرصے سے اختلافات چل رہے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ماضی میں نہیں جانا چاہتا مستقبل پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں ،عوام کے بڑے مسائل مہنگائی اور بے روزگاری ہیں،اگر ہم اپنی عوام پر انویسٹ نہیں کریں تو پھر کیا امید رکھیں، ایک ہزار 500 ارب روپے کی اشرافیہ کو سالانہ سبسڈی دی جاتی ہے ،اشرافیہ کی سبسڈی بند کر کے عوام کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی ترجیح پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہو گی ، سندھ صوبے کا ریونیو بورڈ تمام صوبوں سے آگے  ہے، ٹیکس کلیکشن کا ہدف صوبوں کا دیا جائے،اگر ٹارگٹ پورا کرتے ہیں تو وہ وفاق کو دیں گے۔ اگر ٹارگٹ سے زیادہ ٹیکس جمع ہوتا ہے تو وہ پیسہ صوبے میں استعمال کریں گے ،اگر ٹیکس ٹارگٹ سے کم ہو تو صوبے کے بجٹ سے اسے پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ریونیو جنریشن میں اضافہ کرنا چاہیے ،ہم نیب کے ذریعے ٹیکس جمع نہیں کرنا چاہتے ۔ ہم نے ثابت کیا ہے کہ بہترین انداز میں ہمارے پبلک پرائیوٹ کے منصوبے منافع کما رہے ہیں، میں اسی اپروچ کو اپنانا چاہوں گا۔ اگرمجھے وفاق میں حکومت ملتی ہے توسندھ سے حاصل شدہ تجربہ میں وفاق میں استعمال کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف توشہ خانہ کیس کی میرے پاس زیادہ معلومات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں جو ریکارڈ پر باتیں ہیں وہ کافی واضح ہیں ، سائفر کیس میں کافی دم ہے ،یہ ایک سنگین خلاف ورزی ہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جب وہ دستاویز اپنے گھر لے گئے تھے۔ نیشنل سیکیورٹٰی سے متعلق دستاویز مسنگ ہو جاتی ہے اور بانی پی ٹی آئی ٹی وی پر آ کر کہتے ہیں کہ سائفر گم ہو گیا ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی  نے مزید کہا کہ  بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر 6 حملے ہوئے ، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم ووٹ کی طاقت سے دہشتگردوں کو جواب دیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں امن و امان کی صورتحال  آج سے زیادہ خراب تھی، تب بھی الیکشن ہوئے ۔ امید ہے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے ،اگر ہم پیچھے ہٹے تو یہ دہشت گردوں کی جیت ہو گی  اور ہم دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.