Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

چار دہشت گرد گروپس کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں میں خودکش حملوں کا خدشہ

By adminجنوری 24, 2024
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے اسلام آباد، پنڈی، پشاور، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، خفیہ اداروں نے 17 خودکش بمبار کے پاکستان پہنچنے کا الرٹ جاری کردیا جس پر ملک بھر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چار مختلف گروپوں کے 17 سے زائد دہشت گردوں کو ملک کے اہم شہروں میں دہشت گردی کا ٹاسک سونپے جانے کی خفیہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جس پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔

اس حوالے سے آر پی او راولپنڈی ایڈیشنل آئی جی سید خرم علی کی جانب سے سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی سمیت ڈویژن بھر کے ضلعی پولیس سربراہوں کو “اسلام آباد راولپنڈی اٹک، میانوالی، ڈی جی خان، کے پی کے اور بلوچستان کے حوالے سے اسپیشل اینڈ اسپیسیفک انفارمیشن رپورٹ” کے عنوان سے مراسلہ ارسال کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ کابل میں تحریک طالبان پاکستان کی ٹاپ لیڈر شپ کا اجلاس ہوا ہے جس میں انھوں نے جنوری میں پاکستان کے اندر دہشت گرد کارروائیوں کا منصوبہ بنایا ہے جس میں راولپنڈی اسلام آباد، کے پی کے میں نئے ضم ہونے والے اضلاع ڈی آئی خان،ٹانک، کوئٹہ، چمن، پیشن اور اور دیگر ایریاز ہوسکتے ہیں، اس مقصد کے لیے تحریک طالبان پاکستان نے تحریک طالبان افغانستان سے فنڈزبھی لیے ہیں اور 15 کے قریب خودکش بمبار ان علاقوں میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کے لیے انہیں میسر ہیں۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ تحریک طالبان نے 10 سے 12 جنگجووں کے گروپ جو نائٹ ویژن گلاسز، ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچرز سے لیس ہیں انہیں کمانڈر سلمان عرف صدیق کی سربراہی میں روانہ کیا ہے جو کے پی کے علاقے زانگلی بڈھ بیر میں روپوش ہیں، مذکورہ کمانڈر کے سہولت کار متنی و عزاخیل میں بھی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسی طرح دہشت گردوں کا ایک مزید گروپ بھی پشاور کے حسن خیل کے علاقے میں موجود ہے جس کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ پشاور اور کے پی کے باڈر ایریاز میں شامل پنجاب کے اضلاع میانوالی اور اٹک اور ڈی جی خان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرسکتا ہے۔

سیکیورٹی اداروں کو بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی خان میں سرگرم کالعدم تحریک طالبان سے وابستہ داؤد بتانی گروپ بھی پنجاب کی بارڈر پر واقع اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ان کے افسران و اہل کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس مقصد کے لیے دو کمانڈروں مشل اور احمد بلوچ کی سربراہی میں جنگجووں کو ٹاسک دے کر سرگرم بھی کردیا ہے۔

اسی طرح ایک دوسرے مراسلے میں اسپیشل رپورٹ کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ بلوچ سب نیشنلسٹ راولپنڈی اسلام آباد میں اپنی کمیونٹی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عملے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اس سلسلے میں( بی ایس این ایس) کی مٹینگ افغانستان میں ہوئی جہاں 5 جنگجووں کو ٹارگٹ سونپے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے ( بی ایس این ایس) دشمن ممالک کی انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصا انڈین (را) کی پشت پناہی سے اسٹیٹ اداروں کے خلاف پراپیگنڈا مہم بھی شروع کر رکھی ہے۔

آر پی او راولپنڈی ایڈیشنل آئی جی سید خرم علی نے تھریٹس الرٹس کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی سمیت ڈی پی اوز اٹک، چکوال، جہلم سے کہا ہے کہ کس بھی ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں، احکامات کی روشنی میں راولپنڈی سمیت ڈویژن بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گی ہے۔

سینئر پولیس آفیسر کا کہنا تھا نہ صرف اہم اور حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بڑھایا گیا ہے بلکہ اضلاع سمیت شہروں کے داخلی و خارجی مقامات پر نگرانی کی عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

admin

Keep Reading

حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان

لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے

زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل

ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستانی نوجوان کا دھماکا: ایلون مسک کی اسپیس ایکس ‘کرسر اے آئی’ کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کو تیار

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.