Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل
  • وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ
  • پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع
  • رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے
  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • حافظ نعیم الرحمٰن کی پیپلز پارٹی پر سخت تنقید، ’’حق دو کراچی‘‘ تحریک پر دھمکیوں کا الزام
  • حج آپریشن کا آغاز؛ کراچی ایئرپورٹ سے پہلی پرواز آج شب روانہ ہوگی
  • امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا
  • ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار
  • جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
  • روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی
  • یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا
  • کیا اسٹرینجر تھنگ کا ایک اور سیزن آنے والا ہے؟
  • کم تنخواہ کے غصے میں دلچسپ احتجاج، ملازمہ دفتر میں سو گئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی
  • چین نے 22 ہزار سے زائد ڈرونز ایک ساتھ اُڑا کر عالمی ریکارڈ بنالیا
  • سونا 3 دن وقفے کے بعد سستا ہوگیا، عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • رنبیر، عالیہ اور وکی کوشل کی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • موبائل فون کی یہ پوشیدہ سیٹنگ آپ کا ’’بینک اکاؤنٹ خالی‘‘ کرا سکتی ہے
  • اوپن اے آئی کا لائف سائنسز ریسرچ کیلیے نیا اے آئی ماڈل متعارف
  • ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کر دی
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

غیرملکیوں کی ترکی کا ’گولڈن پاسپورٹ‘ حاصل کرنے میں دلچسپی، پاکستانی بھی شامل

By adminنومبر 26, 2023
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اگرآپ ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ’گولڈن پاسپورٹ‘ حاصل کرنا ہوگا۔

ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آپ کو ایسی پراپرٹی خریدنی ہوتی ہے، جس کی مالیت چار لاکھ ڈالر سے زیادہ ہو اور اضافی اخراجات بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔

ترکی دیگرممالک کی نسبت سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے اعتبار سے سستا ہے، 2022 تک یہ رقم ڈھائی لاکھ ڈالر تھی بعد میں حکومت نے رقم بڑھادی۔

خیال رہے کہ ترکی میں اس طرح شہریت اختیار کرنے والوں کے حوالے سے مثبت اور منفی دونوں قسم کی رائے پائی جاتی ہے۔

اس کے لیے سب سے پہلے جاننا ہوگا کہ گولڈن پاسپورٹ کیا ہے، اصل میں یہ اصطلاح سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ’گولڈن ویزا‘ سے مختلف درخواست ہے، جو سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ رہائشی اجازت نامہ بھی فراہم کرتی ہے۔

’گولڈن پاسپورٹ‘ میں غیرملکی ایک مخصوص رقم کے ساتھ کسی ملک میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، جس کے بعد انہیں شرائط پر ملک کی شہریت دی جاتی ہے۔

دنیا میں شہریت حاصل کرنے کا یہ طریقہ کار1980 سے رائج ہے لیکن اب یہ ایک بڑی صنعت میں تبدیل ہو چکا ہے۔

برطانیہ کی لا ویڈا گولڈن ویزا کمپنی کی مارکیٹنگ مینیجر لیزی ایڈورڈز نے کہا کہ آج کل زیادہ تر سرمایہ کار ’پلان بی‘ کی تلاش میں ہیں۔ دنیا میں غیریقینی صورتحال کے پیش نظر دوسری رہائش گاہ یا پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔

ترکی میں 2016 اور 2017 میں غیر ملکیوں کو غیر معمولی طور پر ترک شہریت حاصل کرنے کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ترک شہریت حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں شہریت کے لیے جائیداد کی کم از کم قیمت کا تعین 10 لاکھ ڈالر، مقررہ سرمائے کی رقم 20 لاکھ ڈالر یا کم از کم 100 افراد کو ملازمت دینا شامل تھا۔

اس میں 2018 میں متعلقہ ضابطے میں ایک ترمیم کی گئی اور سرمایہ کاری کی رقم کو تبدیل کر دیا گیا۔

اس کے بعد ریئل اسٹیٹ کی کم از کم قیمت ڈھائی لاکھ لاکھ ڈالر اور فکسڈ کیپیٹل انویسٹمنٹ کی ضرورت کو کم کر کے پانچ لاکھ ڈالر کر دیا گیا اور100 کی بجائے50 افراد کو ملازمت فراہم کرنے کی شرط رکھی گئی۔

لوگوں کی دلچسپی بڑھنے پر 2022 میں اس رقم میں دوبارہ اضافہ کیا گیا، اس بار ریئل اسٹیٹ کے حصول کی کم از کم فیس چار لاکھ ڈالر کر دیا گیا۔

ایک سوال آپ سب کے ذہن میں آیا ہوگا کہ اب تک ترکی میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کی تعداد کتنی ہے لیکن اس بارے میں عوامی طور پر دستیاب سرکاری اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔

وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاپولیشن اینڈ سٹیزن شپ افیئرز نے ستمبر 2019 میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایک سال کی مدت میں دو ہزار 611 غیر ملکی سرمایہ کار ترک شہری بنے۔

اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد جو کہ ترک شہری ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کی تعداد نو ہزار 962 تک پہنچ چکی ہے۔

سابق وزیر برائے داخلہ امور سلیمان سویلو نے 10 مئی 2022 کو کہا کہ 25 ہزار 969 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ضروری معیار پر پورا اتر کر شہریت حاصل کی ہے۔ ان حاصل ہونے والی آمدنی سات ارب 530 ملین ڈالر ہے۔

بیان کہا کہ 2019 میں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں یہ پالیسی خاصی مقبول رہی، عراق (327)، افغانستان (240)، فلسطین (170)، مصر (110)، لیبیا (66)، لبنان (44)، فیڈریشن آف سینٹ کٹس اینڈ نیوس (29)، سعودی عرب (29)، آذربائیجان (28)، پاکستان سے (26) افراد اس پالیسی سے مستفید ہوئے مگر ابھی حال کا تازہ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

ڈاکٹر الیاس کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے لیے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن ریئل اسٹیٹ کی خریداری ترکی میں غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والا طریقہ ہے۔

لیزی ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ ترکی کو اتنی زیادہ درخواستیں کیوں موصول ہوتی ہیں، اس کا بنیادی مفروضہ ملک کی مشرق وسطیٰ سے قربت کے ساتھ ساتھ اس کی ثقافتی اور مذہبی مماثلت ہے۔

دنیا میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے والوں پر ناقدین تقنید بھی کرتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ اس سے مجرموں کے لیے جگہ بننے کا خدشہ ہوتا ہے، منی لانڈرنگ میں سہولت ہوتی ہے اور مکانات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

admin

Keep Reading

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے والا پہلا جہاز بن گیا

ایران کی جانب سے لبنان جنگ بندی کا خیر مقدم، امریکا کے ساتھ اہم معاملات پر اختلافات بدستور برقرار

جنوبی کوریا: امتحان میں فیل ہوجانے والوں کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ

روس، چین کی ایران کو سپورٹ، امریکی انٹیلی جنس نے وارننگ جاری کردی

یوٹیوب کا بڑا ایکشن، ٹرمپ کا مذاق اڑانے والا مشہور چینل اچانک بند کردیا

ایران حکومت کا حقوق تسلیم کئے جانے تک آبنائے ہرمز کو آزاد چھوڑنے سے انکار

تازہ ترین

جرمن ولاگر کی تصویر کیوں لائیک کی؟ ویرات کوہلی پر میمز وائرل

وائر لیس بجلی فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ

پاکستانی سی فوڈ کی روس کو برآمدات کی اجازت، حجم 800 ملین ڈالر تک پہنچنے کی توقع

رات کی نوکری صحت پر بھاری! نئی تحقیق میں خطرناک اثرات سامنے آگئے

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.