یجنگ(ویب ڈیسک) چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔امریکی مسلح افواج کے سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر دہشت گردوں کے ساتھ روابط کا الزام لگایا تھا جب کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کی جانے والی فعال کوششوں کا مکمل طور پر اعتراف کرے۔
چین کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول محاذ پر ہے، کئی سال سے پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کی مسلسل کوششیں کررہا ہے جس میں اس نے بہت قربانیاں دی ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کی کوششوں کا مکمل اعتراف کرے۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط اور کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے عالمی برادری کی تائید کرتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا باہمی احترام کی بنیاد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے اور خطے و دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے مل جل کر کام کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

