ممبئی (آئی این پی ) بھارت کے شہر ممبئی میںیلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے،واقعے میں بعض افراد شدید زخمی ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے،صدر رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے،دوسری جانب ریاستی وزیراعلی دیویندر فندیوس نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ممبئی کے ریلوے سٹیشن پر مصروف وقت میں بھگدڑ مچنے سے 22 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے ۔حکام نے مزید بتایا کہ یہ واقعہ پیدل چلنے والوں کے پل پر پیش آیا جو ایلفنسٹن روڈ کو مقامی ریلوے سٹیشن سے ملاتا ہے۔ یہ سٹیشن شہر کی دو بڑی مقامی ٹرینوں کو آپس میں ملاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 4 ٹرینیں ایک ساتھ آئیں جب کہ بارش بھی ہورہی تھی۔ بہت سارے لوگ ٹرینوں میں بیٹھنے کے لیے دوڑے جس کی وجہ سے بعض خواتین پھسل گئیں اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ متعدد لوگ پیروں کے نیچے آکر کچلے گئے ۔اس دوران ریلوے اسٹیشن اور پل پر اتنا ہجوم جمع ہوگیا کہ بعض افراد نے پل سے چھلانگیں لگادیں جس کے نتیجے میں کئی افراد کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اور شدید چوٹیں آئیں۔ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیدل چلنے والے افراد زخمیوں کو سیڑھیوں سے اتار کر نیچے لا رہے ہیں اور زمین پر لٹا کر ان کی دھڑکنیں بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میںہلاک ہونے والوں میں 13مرد ،8خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 24مرد اور 9خواتین ہیں۔ممبئی کی مقامی ٹرینیں شہر کے دو کروڑ افراد کی زندگیوں میں خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔ ممبئی کے مصروف ریلوے سٹیشنوں پر حادثات بھی عام ہیں۔ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے صحافیوں کو بتایا کہ پیدل چلنے والوں کے پل پر کافی رش تھا کیونکہ بڑی تعداد میں لوگوں نےتیز بارش سے بچنے کیلیے اس پر پناہ لی تھی اور ٹرین کی آمد پر سب نے ایک ساتھ پل سے ٹرین کی جانب رخ کیا۔ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے کی انکوائری کرائی جائے گی۔سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر مودی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیکسز کایہ اچھا صلہ مل رہا ہے۔ادھر،صدر رام ناتھ کووند اوروزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیو ں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے ،دوسری جانب ریاستی وزیراعلی دیویندر فندیوس نے مرنے والوں کے لواحقین کیلئے 5لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

