کراچی(ویب ڈیسک )کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 23افراد کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کارکن صولت مرزا کا قریبی ساتھی ہے۔ نیو کراچی بلال کالونی میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز جبکہ درخشاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتار کرلئے۔ شارع فیصل پولیس نے کارروائی کرکے جیب کترا گروپ کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ دو کارندے فرار ہوگئے۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم افغانی باشندہ جبکہ گلبرگ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کرلئے۔ پنجاب چورنگی کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق رینجرز نے باغ کورنگی قبرستان میں کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائے گئے اسلحے میں ایس ایم جی، ایل ایم جی رائفل، نائن ایم ایم پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی سیاسی جماعت کے گرفتار کارکن کی نشاندہی پر کی گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

