اسلام آباد(آئی این پی) چین کے کورلا ائیر بیس پر پاک فضائیہ اور چینی فضائیہ (PLAAF) کی مشترکہ ہوائی مشق شاہین۔VI ، بھر پور طریقے سے جاری ہے۔ پاک فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔ اس مشق میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، میراج اور ایف سیون پی جی اورZDK طیاروں کے علاوہ پیپلزلبریشن آرمی ائےرفورس کےJ-8, J-11, JH-7 اور KJ-200 AWACSطیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان مشقوں سے دونوں ممالک کے درمےان بالعموم اور دونوں فضائی افواج کے درمےان بالخصوص تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔ پاک فضائیہ اپنے فضائی اور زمینی دستوں کی جنگی اور عملی تیاریوں کے سلسلے میں با قاعدگی سے دوست ممالک کے ساتھ اندرون اور بیرونِ ملک اسطرح کی مشقوں کا انعقاد کرتی ہے ۔فضائی مشق ”شاہین۔VI“ چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی چھٹی مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔ گزشتہ سال پاکستان کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر منعقد ہونے والی شاہین ۔V مشقو ں میں چینی فضائیہ کے دستے نے شمولیت کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

