اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر سے 312سے زائد سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس اپنے مالی سال 2016-17ءکے بنک کھاتوں کی تفصیلات بروقت جمع کرانے میں ناکام رہی ہیں۔ جنہیں مستقبل میں کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کی
اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق جو جماعتیں اپنے بنک کھاتوں کی تفصیلات جمع کرانے میں ناکام رہی ہیں ان میں بعض جماعتیں متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان)، مسلم لیگ (فنکشنل)، پاکستان مسلم لیگ (ضیائ)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (جونیجو) شامل ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کل 345جماعتوں میں سے 31سیاسی جماعتوں نے مالی سال 2016-17کے بنک کھاتوں کی تفصیلات بروقت جمع کرائی ہیں ۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان اور قومی وطن پارٹی نے اپنے کھاتوں کی تفیصلات مقررہ مد ت پوری ہونے کے بعد جمع کرائی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مقررہ تاریخ کے بعد کھاتوں کی تفصیلات جمع کرانے یا کھاتے ظاہر کرنے میں ناکام رہنے والی سیاسی جماعتوں کو آئندہ کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

