ابوجا (نیٹ نیوز) نائیجیریا کے صدر اگلے تین ماہ اپنے گھر سے کام کریں گے کیونکہ چوہوں نے ان کی غیر موجودگی میں دفتر میں تباہی مچا دی۔ صدر محمد بخاری اپنی طبیعت کی ناسازی کے باعث گزشتہ تین ماہ سے برطانیہ میں وقت گزار رہے تھے ۔ حکومت کے ترجمان گاربا شے ہو نے کہا ہے کہ دفتر میں صدر کی غیر موجودگی میں فرنیچر اور ایئر کنڈیشنر کو نقصان پہنچا تھا جس کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے ۔صدر بخاری کے گھر سے کام کرنے کے فیصلے کو ملک کے عوام نے زیادہ پسند نہیں کیا اور سرکاری طور پر دی جانے والی وجہ کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا ہے ۔ کچھ لوگوں نے اس بات پر تمسخر اڑایا کہ صدر بخاری کو عام طور پر شیر صدر کہا جاتا ہے ۔نائیجیریا کے وکیل اور کالم نویس فیمی فانی فیود نے ٹوئٹ کی:لگتا ہے کہ چوہے بھی نہیں چاہتے صدر بخاری واپس آئیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

