دبئی(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آیا ہوا ہے جس میں کلاس کے اندر ایک استاد کو انوکھے انداز سے اپنی طالبہ کو جگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو دوران سبق گہری نیند کی آغوش میں چلی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وڈیو میں نظر آنے والا استاد طالبہ کے قریب آیا اور پھر اپنے م±نہ سے اس کے سر کے بال پکڑ کر زور سے کھینچ ڈالے۔ طالبہ یک دم گھبرا کر جاگ گئی اور خوف کے آثار اس کے چہرے پر نمایاں ہو گئے۔ بعد ازاں استاد اور کلاس میں موجود بقیہ طلبہ کِھل کِھلا کر ہنسنے لگے۔لگتا ہے ایسا کہ خوش قسمتی سے طالبہ کا سر ج±وو¿ں سے پاک تھا ورنہ بالوں کو م±نہ میں لینے کے بعد استاد کی ساری تفریح دھری کی دھری ہی رہ جاتی۔وڈیو کے ذریعے یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا تاہم سوشل میڈیا پر یہ وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ وڈیو میں استاد کی جانب سے اس اقدام کے حوالے سے لوگوں کے مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ بعض نے اس کو انتہائی سطحی حرکت قرار دیا جو تعلیم کے پیشے کے شایانِ شان نہیں جب کہ بعض کے نزدیک یہ محض ایک تفریحی مذاق تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

