جبل پور (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے جبل پور میں واقع بڑی فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں یکے بعد دیگرے درجنوں دھماکے ،آسمان کو چھوتی آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،20سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع۔بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق جبل پور میں واقع فوجی اسلحہ ساز فیکٹری میں اچانک دھماکہ ہوا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی ،آگ پھیلنے سے یکے بعد دیگرے 100سے زائد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں ، ان دھماکوں اور آگ لگنے سے 20سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ اس سیکشن میں بنی 2 فیکٹریاں مکمل طور جل کر خاکستر ہو گئی ہیں،جبل پور کی اس اسلحہ ساز فیکٹری میں بھارتی فوج کے لئے گولہ و بارود تیار کیا جاتا ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری کے ایف سیکشن میں اچانک دھماکے کے بعد اگ لگ گئی، حادثے کے وقت یہاں بہت زیادہ بارود اکٹھا کرکے رکھا گیا تھا، جس میں 100 سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں جبکہ وقفے وقفے سے بھی مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنی جا رہی ہیں۔جبل پور کے ضلعی کلکٹر چندر مہیش چوہدری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلحہ فیکٹری کے ایف 3 سیکشن میں بھاری مقدار میں کارتوس میں بھرا جانے والا بارود رکھا ہوا تھا، جس میں اچانک دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی , 100سے زیادہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشیش کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابھی ابتدائی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ دھماکہ کیوں ہوا یا آگ کیسے لگی ؟۔واضح رہے کہ جبل پور میں دھماکوں سے تباہ ہونے والی یہ وہی اسلحہ ساز فیکٹری ہے جہاں کارگل جنگ کے دوران اسی فیکٹری سے براہ راست بم اور بھاری اسلحہ ایئر لفٹ کرکے کارگل بھیجاگیاتھا-
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

