غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں اب تک 10 سے زیادہ وزراء اور 20 ایم ایل اے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،اگر ریاست میں کوروناکے کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو سخت پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ "ہم نے حال ہی میں اسمبلی اجلاس کو مختصر کر دیا ہے۔ اب تک، 10 سے زیادہ وزراء اور 20 سے زیادہ ایم ایل ایز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ہر کوئی نئے سال، سالگرہ اور دیگر مواقع کی تقریبات کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ خیال رہے کہ نیا ورژن ( Omicron) تیزی سے پھیلتا ہے اور اس لیے احتیاط کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپیل کی ہے اور کچھ ریاستوں نے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر میں، ممبئی اور پونے میں کیسز بڑھ رہے ہیں،”
مہاراشٹر میں 2021 کے آخری 12 دنوں میں روزانہ نئے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ممبئی میں جمعہ کو 5,631 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے 3,671 کیسز کے مقابلے میں یہ 53 فیصد کا اضافہ تھا۔

