پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے مہنگائی مارچ کا طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کرلی جس کی سفارشات جلد سربراہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی، پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد آئیں گے اور دونوں جڑواں شہر ڈی چوک بن جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کنوینر شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں 23 مارچ کے مہنگائی مارچ سے متعلق حکمت عملی وضع کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی مارچ کے طریقہ کار اور حکمت عملی وضع کر لی ہے، پی ڈی ایم عوام کی آواز بن چکی ہے، موجودہ کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکا کو روکا جائے گا، کوئی ہمیں روک کر دکھائے تو پتا چل جائے گا گھوڑا بھی حاضر اور میدان بھی۔.
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا فیصلہ صرف جے یو آئی کا تھا جب کہ لانگ مارچ کا فیصلہ پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ ہے، لاکھوں لوگ اسلام آباد لانگ مارچ میں شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 23 مارچ قومی دن ہے، تو ہم بھی اسی ملک کے باسی ہیں اس دن کا مقصد ہی یہ ہے کہ ہم حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، یہ قرارداد مقاصد کی بنیادی روح ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم مارچ کے مالی اخراجات تمام جماعتیں خود ادا کریں گی، یہ کوئی فارن فنڈنگ کا مسئلہ نہیں، 23 مارچ کو امن و امان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے، ہم ہر صورت مارچ کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

