نیویارک / واشنگٹن(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ اور امریکا میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی شرکت نے یوم پاکستان کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ نیویارک میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے بھی شرکت کی جہاں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد ملیحہ لودھی نے صدر ممنون حسین جب کہ نیویارک میں تعینات پاکستانی قونصلر راجہ علی اعجاز نے وزیراعطم نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ تقریب کے دوران ملیحہ لودھی نے قیام پاکستان کے لئے قربانیاں دینے پر قائد اعظم محمد علی اور بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ اپنے قیام سے آج تک پاکستان نے بہت ترقی کی ہے لیکن اب بھی بہت سے چیلنجز حل طلب ہیں۔ اس موقع پر انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی، پاکستان مہاجرین کی میزبانی میں سب سے آگے رہا۔ واشنگٹن میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کے علاوہ وائٹ ہاو¿س ،سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، امریکی دفتر خارجہ اور اراکین کانگرس نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز پاکستان کے امریکہ میں سفیر اعزاز چودھری نے پاکستانی پرچم لہرا کر کیا جس کے بعد امریکہ اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ، تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ تھامسن شینن کا کہنا تھا امریکہ اور پاکستان 1947 سے ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور آنے والے چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان جمہوری روایات برقرار رکھنے کی یاد دلاتاہے، اتحاد سے برصغیر کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب پورا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، پاکستانی قیادت اور عوام دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے جاری ہے۔ ملک امن و استحکام کی جانب گامزن ہے۔ تقریب سے رکن کانگرس اینڈرے رسل نے بھی خطاب کیا ، تقریب کے اختتام پر عشائیہ بھی دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

