پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ویلفیئر پروگرام کو اناؤنس کر رہا ہوں
بغیر ڈیٹے کے سبسڈی دینا آسان نہیں تھا
احساس پروگرام کی ٹیم نے 3سا ل میں ڈیٹا اکٹھا کیا
ہمیں جب حکومت ملی تھی تب معاشی حالات بہت خراب تھے
سعودی عرب، یو اے ای، اور چین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری مدد کی
دوست ملک کی سپورٹ پر ان کے شکر گزار ہیں کیونکہ ان کی مدد سے روپیہ کو سنبھالنے میں مدد ملا۔
مشکل حالات کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا
ایک سال معیشت کو مستحکم کرنے میں لگا اور اس کے بعد کورونا آگیا
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ہی نہیں پوری دنیا متاثر ہوئی ہے
خوف تھا کہ کورونا کیسز بڑھے تو حالات خراب ہوجائیں گے
این سی او سی کی ٹی میں ٹاپ کے ڈاکٹرز، فوج اور دیگر لوگ شریک تھے
بھارت میں کرفیو لگا تو ہم پر کافی پریشر تھا کہ آپ کیوں نہیں لاک ڈاون لگاتے
پاکستان نے بہتر طریقے سے کورونا کا مقابلہ کیا
کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کرنے پر دنیا نے ہماری تعریف کی
لاک ڈاون کے باعث بھارت میں غربت میں اضافہ ہوا
امریکہ نے لاک ڈاون لگایا تو ان کی معیشت نیچے چلی گئی
ہم نے کورونا کے دوران 8ارب روپے معیشت کو بچانے پر خرچ کیا
کورونا کےد وران خوف تھا کہ لوگ بے روزگار ہوجائیں گے
ہم نے چھوٹے اور اسمار ٹ لاک ڈاون لگا کر اپنی معیشت کو بچایا
حالات اچھے ہو رہے ہیں، مزید اچھے ہوں گے
ہماری چاول کی پیدوار13.4فیصد ہے گندم اور مکئی کی پیدوار میں بھی اضافہ ہوا ہے
کپاس کی پیدوار میں بھی 81فیصد اضافہ ہوا ہے
اس بار زراعت کے شعبے میں1100ارب روپے اضافی گیا ہے
تعمیرات کے شعبے میں 600 ارب روپے کے شعبے چل رہے ہیں
لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے
گاڑیوں کی فروخت میں 131فیصد اضافہ ہوا ہے
ٹیکس وصولیوں میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے
آئی ٹی کے شعبے میں 47فیصد اضا فہ ہوا ہے
مہنگائی کا مسئلہ ہے، اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے اور تنقید سے فائدہ ہوتا ہے
میڈیا تھوڑا بیلنس کرے کہ کیا ہماری وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے؟ یا دنیا بھر میں مہنگائی ہوئی ہے
امریکا میں 116 فیصد، یورپ میں 300 فیصد جبکہ پاکستان میں گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں ہورہا،
سردیوں میں گیس کی قلت کا مسئلہ آنے والا ہے
کشتیوں میں سامان آتا ہے فریٹ کی قیمتوں میں ساڑھے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جو مہنگائی باہر سے آرہی ہے
عالمی سطح پر ضروری اشیا کی قیمتوں میں 50 اور پاکستان میں 9 فیصد اضافہ ہو ہے
بھارت میں فی لیٹر پیٹرول 250 روپے ہے
بنگلہ دیش میں پیٹرول 200 اور پاکستان میں 138روپے فی لیٹر ہے
آج پاکستان میں پیٹرول پورے خطے میں سب سے سستا ہے
ہمارا خسارہ بڑھتا جارہا ہے، پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے گی
عالمی سطح پر گھی قیمتوں میں ڈبل اضافہ ہوچکا ہے
ہماری مجبوریاں ہیں، تیل اور گھی باہر سےمنگوانا پڑتا ہے
پاکستان میں بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت سستا آٹا ہے
پاکستان کے دو کروڑ خاندانوں کے لیئے آج 120 ارب روپے کا بڑا پیکج دے رہے ہیں جس سے 13 کروڑ پاکستانی مستفید ہونگے۔ آٹا گھی اور دال پر 30 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔
”دو کروڑ خاندان اس سے مستفید ہونگے 13 کروڑ پاکستانیوں کو اس میں 3 چیزیں گھی آٹا اور دال اس میں دکان سے آپکو %30 ڈسکاؤنٹ ملے گا یہ اگلے 6 مہینے تک ہے تاکہ مشکل وقت نکل جائے، یہ پیکج ٹیکس بڑھتے جائے تو انشاءاللہ ہم آگے بھی بڑھا سکتے ہیں
40 لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام لا رہے ہیں،
جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔ کسان کی فلاح کے لئے تاریخی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
کسانوں کو پانچ لاکھ کا قرضہ دیا جائے گا جس پہ سود نہیں ہو گا
کامیاب پاکستان 1400 ارب روپیہ مختص کیا گیا ہے 40 لاکھ خاندانوں کیلئے سود کے بغیر قرضوں کا پروگرام، گھر بنانے کیلئے قرضے، کسان کیلئے 5 لاکھ کا قرضہ، شہروں میں کاروبار کیلئے 5 لاکھ، ہر خاندان کے 1 شخص کو ٹیکنیکل ٹریننگ دی جائے گی
غریب کی مدد کے لئے ہی شوکت خانم بنا اور اب ہر پاکستانی کے خاندان کو ہیلتھ انشورنس دلواؤں گا مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو گا جو سات سے دس لاکھ تک کا علاج سرکاری اسپتال میں کرواسکے گا
جو اپوزیشن سڑکوں پہ نکلی ہے .میری دو خاندانوں سے اپیل ہے آپ جو پیسہ ملک سے باہر لیکر گئے ہیں وہ لے آئیں میں قیمتیں آدھی کر دوں گا
































