Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ

یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا

تامل اداکارہ کی پراسرار موت، چنئی کے فلیٹ سے لاش برآمد

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ
  • یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا
  • تامل اداکارہ کی پراسرار موت، چنئی کے فلیٹ سے لاش برآمد
  • مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟
  • کیا رونالڈو کے گول کی تعداد 967 سے کم ہوگئی ہے؟
  • فضا علی کے تیسرے شوہر کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم
  • نزلے کا انجیکشن بوڑھے افراد میں کیا فائدہ رکھتا ہے؟
  • مسلمانوں کیلئے بند مسجد اقصٰی کو اسرائیلیوں کیلئے کھولنے کی تیاری
  • بی جے پی پاکستان کیخلاف گمران کن بیانات اور مضحکہ خیز الزامات میں مصروف
  • طنزیہ کارٹونز اور ویڈیوز: ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا
  • جنگ بندی کیلئے پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ
  • جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف
  • وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ نیشنل ٹیرف کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات
  • ’’پٹرول مہنگا‘‘ خود بھی غیر ضروری گاڑی چلانے سے گریز کر رہی ہوں، شرمیلا فاروقی
  • چاند کے گرد چکر لگانے والے امریکی خلائی مشن آرٹیمس II کا زمین سے رابطہ بحال، ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ
  • امریکا: برسوں بعد خاتون پر قسمت مہربان، لاکھوں کا انعام جیت لیا
  • سام سنگ صارفین کے لیے بڑی خبر! اہم فیچر ختم کرنے کا فیصلہ
  • مشتری پر کڑکنے والی بجلی دنیا کی بجلی سے 100 گنا زیادہ طاقتور ہے، ماہرین
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

امریکی انخلا مکمل طالبان نے کابل ائیر پورٹ کا کنٹرول سنبھال لیا، طالبان کا جشن

adminBy adminاگست 31, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن، لندن، پیرس : (نیوز ایجنسیاں)  گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد افغانستان پر چڑھائی کے 20 برس بعد آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ ہوگیا، جس کے باعث کابل کی گلیاں خوشی میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی جانب سے تقسیم کردہ ویڈیو فوٹیجز میں جنگجوؤں کو رات گئے امریکی فوجیوں کے جانے کے بعد کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان قاری یوسف نے کہا کہ ’آخری امریکی فوجی بھی کابل سے جاچکا ہے اور ہمارے ملک نے مکمل آزادی حاصل کرلی ہے‘۔

امریکی فوج نے کابل سے باہر نکلنے کی آخری پرواز پر سوار ہونے والے آخری امریکی فوجی کی نائٹ ویژن آپٹکس کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی جو 82ویں ایئربورن ڈویژن کے میجر جنرل کرس ڈونا تھے۔

امریکا کی تاریخ کی طویل ترین جنگ کے دوران تقریباً ڈھائی ہزار امریکی فوجی، 2 لاکھ 40 ہزار افغان شہری ہلاک ہوئے اور اس پر 20 کھرب ڈالر لاگت آئی۔

اگرچہ اس نے طالبان کو اقتدار سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی اور افغانستان کو القاعدہ کی جانب سے امریکا پر حملے کے لیے اڈے کے طور پر استعمال ہونے سے روک دیا لیکن اس کا اختتام ایسے ہورہا ہے کہ عسکریت پسند 1996 سے 2001 تک کے اپنے سابقہ دورِ حکمرانی سے زیادہ ملک پر کنٹرول حاصل کرچکے ہیں۔

چنانچہ امریکا اور اس کے اتحادی گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ایک وسیع مگر افراتفری والی ایئرلفٹ کے ذریعے کابل سے ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کو نکالنے میں کامیاب رہے۔

اس کے باوجود ہزاروں ایسے افغان شہری پیچھے رہ گئے ہیں جنہوں نے مغربی ممالک کی مدد کی اور طالبان کی طرف سے انتقامی کارروائیوں سے خوفزدہ ہیں۔

امریکی شہریوں کا ایک دستہ ، جو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے مطابق 200 سے کم اور ممکنہ طور پر 100 کے قریب افراد پر مشتمل تھا وہ بھی انخلا کرنا چاہتا تھا لیکن آخری پروازوں میں جانے سے قاصر تھے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک میک کینزی نے پینٹاگون کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں چیف امریکی سفارت کار راس ولسن، اڑان بھرنے والی آخری سی -17 فلائٹ میں تھے۔

اس افراتفری کے شکار انخلا کے دوران ایئرپورٹ پر ہوئے دھماکے کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اس کے باوجود طالبان کی حکومت سے فرار کے خواہشمند ہزاروں افغان اور سیکڑوں امریکی شہری افغانستان میں ہی رہ گئے۔

پینٹاگون نے ایک نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ القاعدہ کے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کے بعد امریکا کی شروع کی گئی جنگ کے 20 برسوں میں پہلی مرتبہ افغانستان میں امریکی فوج کا کوئی ایک رکن موجود نہیں ہے۔

دل شکستہ وہ لفظ تھا جسے امریکی میرین جرل فرینک میکنزی نے امریکا کی طویل ترین جنگ سے واپس جانے سے منسلک جذبات بیان کرنے کے لیے استعمال کیا۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ اس روانگی سے بہت سے دل ٹوٹے ہیں، جو کوئی جانا چاہتا تھا ہم ہر ایک کو نہیں نکال سکے لیکن میرے خیال میں اگر ہم مزید 10 روز بھی رہتے تب بھی ہر ایک کو نہیں نکال سکتے تھے۔

تاہم امریکی افواج نے جانے سے قبل 70 سے زائد طیاروں، درجنوں بکتر بند گاڑیوں اور کابل ایئرپورٹ پر داعش کے راکٹ حملوں کو روکنے والے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بنادیا۔

admin

Keep Reading

سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

مسلمانوں کیلئے بند مسجد اقصٰی کو اسرائیلیوں کیلئے کھولنے کی تیاری

بی جے پی پاکستان کیخلاف گمران کن بیانات اور مضحکہ خیز الزامات میں مصروف

طنزیہ کارٹونز اور ویڈیوز: ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا عالمی مذاق بنایا

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ

جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں، ایرانی سفیر کا انکشاف

تازہ ترین

پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ

یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا

تامل اداکارہ کی پراسرار موت، چنئی کے فلیٹ سے لاش برآمد

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.