Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے
  • سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب
  • چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل
  • پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا
  • پاسداران انقلاب کا تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ
  • انفلوئنسر نے اداکار علی رضا پر تعلقات اور بے وفائی کا الزام لگادیا
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی؛ سندھ حکومت نے سبسڈی کی تفصیلات جاری کردیں
  • پی ایس ایل: جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی آج پہلی مرتبہ مدمقابل آئیں گے
  • انشاءاللہ اور بسم اللہ، کیا رونالڈو نے اسلام قبول کرلیا؟
  • فرانس 24 کے نام پر جعلی ڈس انفارمیشن بے نقاب، وائرل ویڈیو کا بھانڈا پھوٹ گیا
  • ایل پی جی سرکاری نرخ سے بھی مہنگی ہوگئی؛ 500 روپے فی کلو میں فروخت
  • تصویر ایڈٹ کرنے پر خاتون کو سیاسی پارٹی سے نکال دیا
  • اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شادی کرلی؟
  • سونم کپور نے اپنے دوسرے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کردی
  • دھرندھر کا اسکرپٹ چوری شدہ نکلا، معروف فلمساز نے بڑا دعویٰ کردیا
  • کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی نے 472.1 ملین روپے خزانے کو واپس کردیے
  • ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق
  • واٹس ایپ نے زبردست فیچر متعارف کروانے کی تیاری کرلی
  • جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی ترجمان
  • اٹلی کے مسلسل تیسری مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ میں نہ پہنچنے پر بڑا استعفیٰ آگیا Apr 03, 2026 | 18:12:PM
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

لاہور: نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے میں فائرنگ، بھائی جاں بحق

adminBy adminاگست 6, 2021
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی اور نامزد وزیر ملک اسد علی کھوکھر کے بیٹے کے ولیمے کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کے بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہوگئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے کہا کہ حملہ آوروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی کے قریب آنے کے بعد فائرنگ شروع کی جو ڈیفنس میں ہونے والی ولیمے کی تقریب میں شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘وزیراعلی کی سیکیورٹی نے حملہ آور کو قابو میں لے کر گرفتار کیا، بدقسمتی سے اسد کھوکھرصاحب کے بھائی اس حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں’۔

حکومت پنجاب کے ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ فائرنگ کے وقت وزیراعلیٰ پنجاب تقریب میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ‘تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، ملک اسد کھوکھر فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر شخصیات محفوظ ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جب میں وہاں پہنچی تو ایک جیپ تیزی سے نکلی’۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے دو ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مبشر کھوکھر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوع سے ثبوت جمع کیے جارہے ہیں اور شکایت موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عثمان بزدار نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات اور شادی کی تقریب کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے بھی جامع انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نےعفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے نکلنے کے بعد پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کو وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی ٹیم نے موقع سے پکڑا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی اسد کھوکھر نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی اور ملاقات کے دوران اسد کھوکھر کو دوبارہ صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسد کھوکھر کو کل اپنی وزارت کا حلف اٹھانا تھا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انہیں کون سی وزارت دی جائے گی۔

اسد کھوکھر اسے قبل وائلڈ لائف اور فشریز کے وزیر رہ چکے ہیں اور انہیں جولائی 2020 میں وزارت سے استعفیٰ دینے کو کہا گیا تھا۔

admin

Keep Reading

نسیم شاہ کو بہت کم سزا ملی، زبان پر کنٹرول نہ کیا تو ٹیم سے نکال دیں گے ، صوبائی وزیر

اے آئی الٹرا ساؤنڈ : زچگی کے شعبے میں بڑی پیش رفت

ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ

شہر کے بیچوں بیچ مل گیا پرانا خزانہ – حقیقت نے سب کو حیران کر دیا!

مارکٹس ایک تولہ سونا 2,800 روپے مزید مہنگا

دبئی میں شاہ رخ خان کے نام پر دنیا کا پہلا کمرشل ٹاور

تازہ ترین

روبن آبزرویٹری نے ہزاروں سیارچے دریافت کر لیے

سرکاری قرضہ جی ڈی پی کے 70.7 فیصد تک پہنچ گیا، محمد اورنگزیب

چاند کے سفر کے دوران خلا سے لی گئی زمین کی تصاویر وائرل

پاکستان نیوی نے بحری بیڑے میں جدید پی این ایس خیبر شامل کر لیا

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.